Categories: World

ترکی میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز 14 ہزار سے زائد افراد قربانی کے دوران زخمی

 

ترکی میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز 14 ہزار سے زائد افراد قربانی کے دوران زخمی

پشاورلائیو — انقرہ: ترکی میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز قربانی کے دوران پیش آنے والے واقعات میں 14 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد نے ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد کے لیے رجوع کیا۔

ترک وزیر صحت کمال میمیسوغلو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ صرف انقرہ میں 1,049 اور استنبول میں 753 افراد زخمی حالت میں اسپتال پہنچے، جبکہ مجموعی طور پر 14,372 افراد نے قربانی کے دوران پیش آنے والی چوٹوں کی وجہ سے طبی امداد حاصل کی۔

وزیر صحت نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قربانی کے عمل کو ماہر قصائیوں کے ذریعے انجام دیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

عیدالاضحیٰ اسلامی مہینے ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے اور اس روز مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کرتے ہیں۔ اس دن کا آغاز نمازِ عید سے ہوتا ہے، جس کے بعد قربانی کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔

ترکی میں ہر سال قربانی کے موقع پر غیر تربیت یافتہ افراد کی جانب سے جانور ذبح کرنے کی کوششوں کے دوران ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں، جن میں اکثر افراد خود زخمی ہو جاتے ہیں۔

وزارت صحت نے اس موقع پر اسپتالوں میں ایمرجنسی سہولیات کو فعال رکھتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی ہے۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

35 minutes ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago