پی ٹی اے کی جانب سے آج مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ملک بھر میں پابندی عائید کر دی گئی، یہ پابندی عوامی شکایت کی بنا پر فحاشی پھلانے کی وجوہات کی بنا پر لگائی گئی ہے۔
پابندی لگنے کے ساتھ ہی مشہور ایپ ٹک ٹاک وی پی این کے زریعے ملک بھر میں استعمال کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر عوام پی ٹی اے سے اپیل کر رہی ہے کہ اس پابندی کا کیا فائدہ کہ فحاشی پھلانے والی ایپ پابندی کے باوجود آسانی سے استعمال کی جا رہی ہے، مزید اپیل کی گئی کہ اس ایپ پر مکمل اور ہر طرح سے بند کیا جائے کہ وی پی این کے زریعے بھی کوئی فحاشی نہ پھلا سکے۔

Tags:
#PeshawarLive · PESHAWAR NEWS TODAY · PTA ban TIKTOK · Technology News · TikTok ban · tiktok in pakistan · VPN
Categories:
Latest News · Social Media

