بادل صرف پانی کے بخارات نہیں ہوتے اور یہ ہماری زمین کی خوبصورتی کا سبب بھی ہوتے ہیں جو کبھی سُورج کی کڑکتی دُھوپ کو چھتری بن کر روک دیتے ہیں اور کبھی پیاسی زمین اور اس پر رہنے والوں کی پیاس اَپنی بُوندوں کے ساتھ بُجھاتے ہیں اور اگر یہ ناراض ہوجائیں تو سیلاب بن کر زمین میں تباہی بھی لے آتے ہیں۔
وجہ یہی ہے کہ بادل اپنی خوبصوتی کی وجہ سے آسمان کو نکھار دیتے ہیں۔ بادلوں کی باقاعدہ سے عکس بندی بھی کی جاتی ہے جو اَپنی مثال مین منفرد نظر آتے ہیں۔
اِس تحریر میں بادلوں کے متعلق دس ایسے دلچسپ حقائق لکھنے جارہے ہیں جو آپ کی معلومات میں تو اضافہ کرے گے اور ساتھ قُدرت کی اس خوبصورت مصوری کی بھید آپ کےسامنے کھولیں گے اور آپ حیران ہو جائیں گے۔
بادلوں کا وزن
کیا آپ کو معلوم ہے کہ بادلوں کا اپنا وزن بھی ہوتا ہے۔ روئی کی طرح دکھائی دینے والے بادل حقیقت میں وزن میں انتہائی بھاری ہوتے ہیں اور ان بادلوں کا وزن لاکھوں کلوگرام ہوتا ہے اور بادلوں کا چھوٹا سا تھنڈر اسٹروم اپنے وجود کے اندر کئی بلین پاونڈ پانی جمع کئے ہوتا ہے۔
سرس کلاوڈز
بادلوں کی اس طرح شکل کو سرس کلاوڈز کہتے ہے، اس طرح کے دکھائی دینے والے اکثر بادل پانی کے ننھے منے قطروں پر مشتمل ہوتے ہیں مگر بادلوں کی یہ والی شکل تب بنتی ہے جس وقت فضا میں بُخارات کا پانی برفانی سنگ مردار یعنی کرسٹل میں تبدیل ہوجائے یعنی جمی ہوئی برف بن جائے اور پھر تیز ہوا کے ساتھ اس برف کے کرسٹلز کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے جس سے فضا میں بادلوں کی ایسی خُوبصورت شکل پیدا ہوتی ہے۔
ورگا ڈوس
بادلوں کی اوپرتصویر میں خوبصورت قسم کو ورگا ڈوس کہا جاتا ہے اور یہ قسم اُس بنتی ہے جب بادلوں سے برسنے والا بارش کا پانی زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی دوبارہ بخارات کی شکل اختیار کر لے اور دوبارہ بادل بن جاہئں اور ایسا عمل بھی اُس وقت ہوتا ہے جب زمین کے نیچے فضا بہت زیادہ خشک ہو جاتی ہے۔
کونٹریل
کونٹریل بھی بادلوں کی ایک قسم ہے اوریہ فضا میں نظر آنے والے زیادہ تر بادل قُدرتی طور پر پیدا ہوتے ہیں لیکن باز ایسے بھی ہوتے ہیں جو انسان کے ہاتھوں کا کمال ہوتے ہیں۔ یہ درحقیقت ہوائی جہاز کے اِنجن سے نکلنے والے دھواں سے بنتے ہیں، جہاز کا انجن جس وقت یہ دُھواں فضا میں بُلندی پر چھوڑتا ہے تو اس دھویں میں موجود نمی ٹھنڈک کی وجہ سے بادلوں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
سُپر سیل بادل
اوپر تصویر میں اس ساخت کو دیکھ کر تھوڑا پریشان ہونے کی ضرورت ہوسکتی ہے کیونکہ اس طرح کے بادلوں کو دیکھ ہر انسان اکثر خوف میں مبتلا ہوسکتا ہے کیونکہ یہ طُوفانی بادل جنیں سُپر سیل کہتے ہیں اپنے اندر بارش کے پانی کا ایک ایسا طوفان لیے ہوتا ہے جو شدت سے برس جائے تو زمین پر ہر چیز کو بہا کے اپنے ساتھ ہی لے جاتا ہے۔
اینویل کلاوڈز
اس کے علاوہ چھتری کی شکل جیسے نظر آنے والے اور دیکھنے میں بے حد خوبصورت یہ بادل طوفان برق و باراں سے پہلے وجود میں آتے ہیں اور انہیں اینویل کلاوڈز کہتے ہیں۔
شیلف کلاوڈز
بادلوں کی یہ والی شگل عام طور پر بہارکے اور گرمیوں کے موسم میں ہی دیکھنے کو ملتی ہے اور اس قسم کو شیلف کلاوڈز کہتے ہے اور فضا میں شیلف کی طرح کی ساخت کو زمین کے انتہائی قریب دیکھائی دیتے ہیں۔
مماٹس کلاوڈز
موٹے روئی کے گالوں کی طرح نظر انے والے یہ بادل مماٹس کلاوڈز کہلائے جاتے ہیں۔ لیکن بے حد خوبصورت نظر آنے والے یہ بادل اگر آپ کو فضاء میں دکھ جاتے ہیں تو تیاری کر لیں کیونکہ اب موسم بہت زیادہ خراب ہونے جا رہا ہے، کیونکہ یہ عام طور پربادلوں کی ایسی شکل شدید تھنڈر اسٹروم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
ہالہ
اوپر دیکھائی گئی تصویر میں بے حد خوبصورت دیکھائی دینے والا ہالہ بادل اُس وقت دیکھائی دیتا ہے جب سُورج یا پھر چاند کی روشنی فضاء میں موجود سرس کلاوڈز کے آئس کرسٹلز کے اندر سے گُزررہی ہو۔
رول کلاوڈز
یہ والے بادل شیلف کلاوڈز کی شکل کے ہوتے ہیں جو زیادہ تر سمندر کے اوپر ایک کنارے پر تیز ہوا کی وجہ وجود میں آتے ہیں اور اسطرح لگتا ہے جیسے ہوا نے بادلوں کو گول رول کیا ہو۔
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…