Categories: Blogs

موٹاپا اور لمبے عرصہ تک جوان رہنے کا راز اب ایستھیٹکس میں پوشیدہ ہے۔ ڈاکٹر ایوب خان

تحریر : صائمہ خان

کہتے ہیں کہ آئینہ وہی رہتا ہے، چہرے بدل جاتے ہیں، بلاشبہ آئینہ وہی رہتا ہے لیکن وقت کی دھول ہمارے چہرے بدل دیتی ہے۔ تاہم، اس قول کے مصادق، وقت کی گرد چہرے کے نقوش پر واقعی متاثر ہوتی ہے، اور خوبصورتی کا دشمن ثابت ہوتی ہے، لیکن اب جدید دور آگیا ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کیساتھ عمر کیساتھ چہرے پر آئی جھریاں اور بڑھاپے کا مقابلہ کرنے اور لمبے عرصہ تک جوان رہنے کیلئے ایک ایسا طریقہء علاج متعارف ہوگیا ہے جسے ہم میڈیکل کی زبان میں ایستھیٹکس کہتے ہیں، اس میں ایک ماہر ڈاکٹر وہ تمام ٹریٹمنٹس کرتا ہے جو اس خصوصی طور پر اپنے آپ کو مینٹین کرنیوالے افراد کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔
اس ضمن میں ضروری وضاحت اور دستیاب پروسیجرز کے حوالے سے معروف ایستھٹیشن ڈاکٹر ایوب خان، جو نصیر میموریل ہسپتال، پشاور میں بطور میڈیکل آفیسر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے ایستھٹکس کی اصلاح کی تشریح کرتے ہوئے بتایا کہ
استھیٹکس کا لفظی مطلب اردو میں جمالیات ہے یعنی خوبصورتی۔اور استھیٹیشن خوبصورتی کا ڈاکٹر ہوتا ہے۔ یہ ایک سپیشل ٹائپ فیلڈ ہے جو اپ کی باڈی کے ایجنگ فیکٹر کو ڈیل کرتا ہے، باہر کی دنیا میں تو اس کا سکوپ بہت زیادہ ہے لیکن اب پاکستان میں بھی اس کے کورسز سٹارٹ ہوگئے ہیں اور سپیشلائزیشن بھی لوگ کرنے لگے ہیں۔ اسمیں ہم سکن کی خوبصورتی جو ڈیمج ہو جاتی ہے اس کو واپس لانے کی پوری کوشش کیجاتی ہے، پھر چاہے وہ بذریعہ فلرز ہو یا بٹاکس، پی ار پی ہو ایسی کوئی ڈبل چن، جھریوں کا خاتمہ، رنگ کا گورا کرنا، وزن میں کمی اور یا ایسے ٹریٹمنٹس جو ایجنگ فیکٹر کو کم کریں اور اس کا مقابلہ کر سکیں

ڈاکٹر ایوب نے بتایا کہ استھیٹکس کا شعبہ پاکستان ۔میں متعارف ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا، مگر اسکے بارے میں آگہی ہر عام شخص کو نہیں ہے۔ پاکستان میں ایستھیٹکس کی یہ فیلڈ تو کافی پرانی ہے لیکن اس کی اویرنس کو پاکستان میں ابھی دو تین سال ہوئے ہیں۔ ہمارے سینئر ڈاکٹرز ان کورسز کے لیے یورپ و امریکہ وغیرہ جاتے تھے ۔ چونکہ یہاں اتنی فیسلٹیز اور سازوسامان میسر نہیں تھا تو اس وجہ سے بھی اتنی آگہی نہیں تھی، لیکن ابھی دو تین سال سے بہت زیادہ لوگ اس طرف ا رہے ہیں، کورسز بھی کر رہے ہیں اور اس کی جو موڈیلٹیز ہیں پروڈکٹس ہیں، سب یہاں ابھی دستیاب ہیں، انویسٹرز بھی ان پہ کام کر رہے ہیں تو اس لیے موجودہ وسائل کے اندر رہ کر ہی ہم مریض کو اچھے طریقے سے کیئر دینے کی اب سکت رکھتے ہیں

کیا پاکستان میں ایستھیٹکس کے حوالے سے کورسز ہوتے ہیں یا اسکی کوئی مخصوص ڈگری ہے، اس بات کا جواب دیتے ہوئے ایوب خان نے بتایا کہ کیا استھیکٹس کی کوئی مخصوص ڈگری ہے؟

قبل ازیں ہمارے سینیئرز ان کورسز کیلئے امریکہ یا دیگر ممالک جاتے تھے اب وہی ماہرین انہی اداروں کیساتھ الحاق میں ہیں۔ پاکستان میں بھی رفاہ اور کے ایم یو نے یہ کورسز ابھی یہاں سٹارٹ کروائے ہیں، پہلے اس طرح کے باہر کے مینٹورز یہاں اتے تھے اس سے ہم سیکھتے تھے اور اسی کو پریکٹس میں لے کے اتے تھے تو لیکن ابھی خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں بھی یہ حکومتی سطح پہ یہ کورسز اور ڈپلومہ کورسز سٹارٹ ہوگئے ہیں، اس سے فائدہ یہ ہے کہ ہمارے طلبہء اب اپنے مینٹورز سے سیکھیں گے

استھیٹکس طریقہ علاج میں ہم کون کون سے پروسیجرز سے مستفید ہو سکتے ہیں؟

اس طریقۂ علاج میں پروسیجرز تو بہت ہیں مگر بنیادی پروسیجرز میں پی ار پی قابل ذکر ہے، شروع میں پی آر پی سکن کے لیے بھی ہوتی تھی لیکن یہ بالوں کیلئے یعنی ہیئر فال کے لیے بھی ہوتی ہے، یہ طریقہ زخم کے بھرنے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، جوڑوں کا درد، آرتھرائٹس، بے اولادی اور دیگر ایشوز کیلئے استعمال ہوتا ہے جسمیں مریض کے خون سے مواد لیکر اسکا علاج کیا جاتا ہے، پروسیجر یہ ایک ہی ہے مگر مختلف طریقوں سے مختلف ایشوز کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

اس طرح اس میں پھر جو دوسرا طریقہ ہے وہ چہرے کی جھریاں ختم کرنے کیلئے ہے، چہرے پر رینکلز بعض اوقات سٹریس ، غیرمعیاری خوراک اور دیگر عوامل کیوجہ سے نمودار ہوتی ہیں، تو اس کے لیے پروسیجر ہے وہ کولیجن کی فراہمی بذریعہ فلرز یا پی ار پی بمعہ مائکرو نیڈلنگ ہے اور اس کے ساتھ ہم سیرم اور دیگر پروڈکٹس یوز کرتے ہیں اور مریض کے بلڈ کو استعمال کرکے فرد کی قوت مدافعت سے کور کرتے ہیں اسی طرح فلر کی ایک ٹریٹمنٹ ہے
اسی طرح اور ایک ٹریٹمنٹ ہے جسمیں ہم لیزر کے ذریعہ ویٹ لاس کرتے ہیں، اور اسکو لیزر کیوٹیشن مشین کہتے ہیں اس مشین سے ہم لیپولائسز کرتے ہیں وہ بھی صرف لوکلی ایریا کو ٹارگٹ کر کے یعنی بنا آپریشن کے ویٹ لاس کرتے ہیں ویسے ہم جنرلی ویٹ لاس کے لیے بھی ٹریٹمنٹ کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ فیس گلوئنگ کیلئے انجیکشنز یا قوت مدافعت بڑھانے کیلئے ایمیونٹی بوسٹر ہیں جب وہ جسم میں جاتا ہے تو بطور انٹی اکسیڈنٹ کام کرتے ہوئے فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتا ہے۔ ابھی لیزر ہئیر ریمول یعنی غیر ضروری بال ہٹانے کی بھی سہولت مل گئی ہے یعنی اب آپ بار بار ریزر یا شیو کرنے سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ اس طرح ایک ہائپر ٹرائی کورسز ایک بیماری ہے جس سے بدن پر بہت زیادہ بال اگ آتے ہیں، دوسری بیماری ہرسوٹزم اور ایک 8ورتھیلیگو نامی بیماری ہے جسمیں بدن پر سفید دھبے نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں کیونکہ جسم میں میلینن ڈیپوزیشن نہیں ہوتی، اس بیماری کو برص بھی کہتے ہیں، یہ سب بیماریاں استھیٹکس میں ٹریٹ ہوتی ہیں اس طرح سکن کی کئی بیماری اور مسائل اس طریقہ میں ٹریٹ ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر ایوب نے مہنگے ایستھیٹک ٹریٹمنٹس بارے تسلیم کیا کہ یہ بہت مہنگے پروسیجرز ہیں ہاں یہ بات صحیح ہے ٹریٹمنٹ مہنگی ہیں کیونکہ ابھی اس طریقہ علاج کو پاکستان میں شروع ہوئے تین سال ہوئے ہیں، اور یہ جتنے بھی پروڈکٹس اسمیں استعمال ہوتی ہیں یہ باہر سے آتی ہیں تو اسلئے پھر تھوڑی سی وہ مہنگی ملتی ہیں۔ اسلئے کوشش یہی کرتے ہیں کہ اپنی ٹیکنیکس استعمال کریں یا مریض کی ایمیونٹی کو استعمال کرکے اس سے ہم رزلٹ نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایسی ہی پروڈکٹس ابھی پاکستان میں بننے کی کوششیں جاری ہیں یہاں جب اس کوالٹی کی پراڈکٹس بنیں گی تو صارف اور کمپنی دونوں کو فائدہ ہوگا۔

ڈاکٹر ایوب نے بتایا کہ جہاں مذکورہ ٹریٹمنٹس بہت مہنگی ہیں وہاں عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر غیر معیاری کریموں کے اشتہارات اور جعلی ایستھیکٹس سنٹرز کھل گئے ہیں جو عوام کو مختلف طریقوں سے لوٹتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ آجکل گلی گلی میں کھلے ایستھیٹک سنٹرز اپنے گاہکوں کے چہروں سے کھیلتے ہیں اور انکی صحت خراب کردیتے ہیں تو اس کے لئے حکومت کی پالیسی ہونی چاہیے، جو نہیں ہے، ہیلتھ ریگولیٹری کو اس پہ اقدام کرنا چاہیے، کیونکہ مختلف بیوٹی پارلرز اور سنٹرز ہیں جو فیس بک، واٹس ایپ یا ٹک ٹاک پہ ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں پھر ڈیلز آفر کرتے ہیں اور پھر کلائنٹس وہاں سے ہوکر میرے پاس آتے ہیں، اکثر مریض ہمیں صلاح دیتے ہیں یا مجوزہ ٹریٹمنٹ سے انکار کردیتے ہیں تو بہت عجیب لگتا ہے، لیکن یہ تو ضروری نہیں ہے کہ کسی ٹریٹمنٹ کے ایک ڈاکٹر کے کرنے میں اور ایک پارلر والے کے کرنے میں فرق ہوتا ہے، ہماری ہر ٹریٹمنٹ کیلئے اپنی ایک نالج ہوتی ہے تھیوریٹیکل اپروچ ہوتی ہے جسمیں ہم ٹریٹمنٹ کا متوقع گروتھ فیکٹر دیکھتے ہیں، پھر اس کے ساتھ کون سا سیرم لگانا ہوتا ہے تو تب ایک رزلٹ ملتا ہے، اور جب اس کا مطلوبہ رزلٹ آتا ہے تو خوش ہو جاتے ہیں

قبل از وقت چہرے پر بڑھاپے کے آثار نمایاں ہونے اور موٹاپہ کے شکار افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے، اس کے بارے میں ڈاکٹر نے بتایا کہ اسکی کئی ایک وجوہات ہیں، جن میں سے کچھ جنیٹک بھی ہو سکتی ہیں، اس میں اہم عنصر ہماری سوشل لائف ہے جو عموما بہت ڈسٹرب ہوتی ہے سوشل لائف کے علاوہ غیر معیاری خوراک فوڈ جیسے فاسٹ فوڈ کی طرف ہماری آجکی نسل چلی گئی ہے، اور اس غذا میں وہ کوالٹی نہیں ہوتی جو پروڈکشن آف کولیجن کو بنانے میں مدد کرتا ہے۔ سبزیوں اور پھلوں سے دور بھاگنا، پھر ماحولیاتی آلودگی یہ چیزیں بھی بہت اثر کرتے ہیں سٹریس، سلیپ ڈسٹربنس بھی ایک وجہ ہے، اسکے علاوہ بلاضرورت اور ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر لی گئی ادویات کے بھی بڑے سائیڈ افیکٹس ہوتے ہیں اس کے علاوہ ہمارے جسم میں فری ریڈیکلز کا بننا بھی شامل ہے، جنکی وجہ سے اپ کا ایچنگ فیکٹر بڑھ جاتا ہے، جن کے بڑھنے کے بعد ہمارا جسم میں وہ اتنا اینٹی سپر اکسیڈنٹ نہیں ہوتا کہ اس کو مات دے سکے یا اس کو ٹریٹ کر سکے کہ ہماری باڈی میں ریڈیکل بننا بند ہو جائے، فری ریڈیکل وہ ہے جو ہماری باڈی میں ایجنگ فیکٹر کو جلدی لانے میں معاون کردار ادا کرتا ہے۔ اس سلسلے میں ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ اس فری ریڈیکلز کے بننے کو ٹریٹ کریں۔ یہاں دو چیزیں قابل ذکر ہیں ایک ری جنریشن اور ایک ری جوئینیشن،

ری جوئینیشن یہ ہے کہ جو اپ کے ٹشو کو ابھی غذائیت نہیں ملتی تو اس کو ہم نرشمنٹ مہیا کر دیتے ہیں اور دوسرے ری جنریشن جسمیں اپ کے ٹشو کولجین فائبر بنا ہی نہیں رہا تو ہم کوشش کرتے ہیں کہ وہاں پہ جو ٹشوز ہیں جو لاسٹنگ فائبر یا کولیجن بنانا شروع کردے۔

اسکے علاوہ آجکل مارکیٹ میں ملنے والے غیر معیاری بیوٹی کریمز اور پراڈکٹس ہیں جنکی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر اتنی پبلسٹی ہو رہی ہوتی ہے کہ عوام اس جھوٹ کو سچ سمجھ لیتے ہیں۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے جعلسازوں کا احتساب کرکے عوام کو انکے جھانسے میں آنے سے مدد کریں.

دوسری جانب موٹاپے کو روکنے کیلئے اہم بات یہ ہے کہ یہ تو مریض پر بھی منحصر ہے کہ وہ دن میں کتنی کیلوریز لیتا ہے اور کیسی غذا استعمال کرتا ہے اور کتنی ورزش کرتا ہے، کیونکہ یہاں ابھی اتنی اویرنس نہیں ہے، اسلئے یہ بھی ہیلتھ کے حوالے سے ایک ایشو ہے کیونکہ حکومتی سطح پرموٹاپے کے بارے میں اتنی آگاہی نہیں دے رہے، نہ ہی اتنی آگہی عوام کو ہے کہ کس نے کیسی غذا لینی ہے اور کتنے کیلوریز لینا ٹھیک ہے۔ ہم کو معلوم ہونا چاہیے کہ کس غذا میں کتنی کیلوریز ہیں، ہم کو ایک ٹائم ٹیبل بنانا چاہیے اور حسب ضرورت خوراک لینی چاہیے، میں یہ نہیں کہتا کہ ان کو سب چھوڑنا چاہیے اور اس کے بعد ایک ایکسرسائز کرنی چاہیے اور یہ چیزیں ایک روٹین میں لے کے ائیں تو بہترہوگا، ہاں پھر بعض دفعہ جنیاتی مسئلہ بھی ہو سکتاہے، ہم اس کو بھی ٹھیک کرنیکی کوشش کر سکتے ہیں موٹاپے کی وجوہات فاسٹ فوڈ اور غیرمتوازن خوراک ہے ۔ اپ اس کی طرف نہ جائیں اوراسپیشلی اپ یہ ویجیٹیرین یعنی سبزی خور بن جائیں۔ مطلب یہ ہے کہ اپ سبزی وغیرہ فروٹ استعمال کریں اور یہ خوراک کا ایک ٹائم ٹیبل بنائیں کہ میں نے اج کیا کھانا ہے،اس سے آپکی ایک اچھی سی روٹین بن جائیگی اور اس کے لیے ضروری ہے کہ اپ زندگی میں ڈسپلن لائیں ۔ تو پھر زندگی میں ہر چیز وہ پھر اپ کو نقصان نہیں دے گی اور اپ کو فائدہ ہی ملے گا

تاہم وہ لوگ جو ایستھیٹکس طریقہء علاج کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ اپنے طرز زندگی میں بدلاؤ کریں۔ پرانے وقتوں میں ہماری غذا دیسی طرح کی ہوتی تھی اور اسکی سب سے بیسٹ کوالٹی یہ تھی کہ اس میں شوربہ شامل ہوتا تھا جو فائبر پروڈکشن کیلئے معاون ثابت ہوتا تھا جو سکن لفٹنگ میں مددگار ہوتی ہے اور اس طرح مختلف ٹشوز بنانے میں اسکا کردار ہوتا ہے، تو یہ سب دیسی فوڈز کے استعمال سے ہی ممکن تھا جیسے کہ شوربہ وغیرہ کیونکہ اس میں ہلدی کا استعمال ہوتا تھا، اس میں قدرتی عنصر جو ہے وہ ہے پانی،جبکہ اج کل فاسٹ فوڈ ائی ہوئی ہیں جو بالکل خشک غذائیں ہیں، جبکہ سکن کی 50 سے 70 فیصد پسندیدہ غذا پانی ہے۔ ہمارا آجکل پانی کا استعمال بہت کم ہو گیا ہے، فاسٹ فوڈ کیوجہ سے پانی کا استعمال کم ہے، اسلئے سبزی، دیسی غذائیں، فروٹس، ایکسرسائز وغیرہ کرنا یہ وہ چیزیں ہیں جو ہماری اپنی ہر شخص کے بس میں ہیں۔
لیکن اجکل ہم موبائل میں لگے ہوئے ہیں، سٹریس ہمارا اتنا بڑھ گیا ہے کہ ہمارا ماحول اور دیگر معاشرتی عوامل ہم کو نیچر سے دور لیکر جارہے ہیں۔ بہتر یہی ہے کہ اپ نیچر کو فالو کریں، نیچر کو اپ فالو کرینگے، نیچر کی سنیں گے تو نیچر آپکی سنے گا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

12 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

20 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

22 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago