جرمنی کے نازی آمر ایڈولف ہٹلر کے زیر استعمال گھڑی 11 لاکھ ڈالرز میں نیلام کر دی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نازیوں کے نشان ’’سواستیکا‘‘ والی گھڑی کو امریکا کی ریاست میری لینڈ کے ’الیگزینڈر ہسٹروریکل آکشنز‘ میں ہونے والی نیلامی میں ایک شخص نے 11 لاکھ ڈالرز میں خریدا۔ گھڑی خریدنے والے شخص کا نام منظر عام پر نہیں آ سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلامی کے منتظمین کا خیال تھا کہ ہٹلر کی گھڑی2 سے 4 ملین امریکی ڈالرز میں فروخت ہو گی تاہم یہ گھڑی اُن کی توقعات سے کہیں کم، صرف 11 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔اس گھڑی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ گھڑی 1933 ءمیں جرمنی کا چانسلر بننے کے بعد ایڈولف ہٹلر کو ان کی سالگرہ کے تحفے کے طور پر دی گئی تھی۔
نیلام گھر میں گھڑی سے متعلق رکھی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ جب 1945 ءمیں فرانس کے 30 فوجیوں نے ہٹلر کی رہائشگاہ پر حملہ کیا تو انھیں وہاں یہ گھڑی بھی ملی جسے وہ ایک نشانی کے طور پر ساتھ لے گئے ۔ اس گھڑی سے متعلق قیاس کیا جاتا ہے کہ اسے متعدد بار نیلام کیا گیا اور یہ کئی نسلوں سے ہوتی ہوئی یہاں تک پہنچی۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…