Categories: Latest News

سب ڈویژن بیٹنی میں پولیو ورکر کو ذبح کردیا گیا

غلام اکبر مروت –  ایڈیٹر ٹی این این : خیبر پختونخوا کے سب ڈویژن بیٹنی سابقہ ایف آر لکی میں پولیو آبزرور کو ذبح کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ آزاد خیل بیٹنی اسماعیل خان نے بتایا کہ کل شام کے بعد غنی اللہ گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگیا تھا۔ پولیو آبزور ویکسنیشن کے دوران دیکھتا ہے کہ اس کی موجودگی میں کتنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

غنی اللہ کا تعلق لکی مروت کے دور افتادہ پہاڑی علاقے فرید خیل بیٹنی سے ہے۔ وہ انسداد پولیو پروگرام میں بطور آبزرور اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا۔ انہوں نے کل پولیو مہم میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔ شام کو 20 سالہ غنی اللہ گھر سے باہر نکلے اور پھر واپس نہیں آئے۔ رات کو گھر والوں نے ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ صبح ان کی لاش گھر سے تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر ملی۔

علاقے کے سماجی کارکن اور عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء اخترگل بیٹنی نے ٹی این این کو بتایا کہ صبح جب ان کی لاش ملی تو علاقے میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی کیونکہ نہ صرف انہیں چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا بلکہ ان کے گلے پر تیز دار چھری پھیر کر بے دردی سے ذبح کیا گیا تھا۔

اختر گل بیٹنی نے مزید بتایا کہ غنی اللہ کے والد علاقے میں عوامی خدمت سے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے عوام کی خدمت کرکے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی بعدازاں علاقے کے ناظم منتخب ہوئے۔ سابق ناظم شوکت خان عوامی نیشنل پارٹی ایف آر بیٹنی کے صدر تھے۔ ایس ایچ او اسماعیل خان نے مزید بتایا کہ ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

مقامی عوامی رہنماء ولی اللہ بیٹنی نے ٹی این این کو بتایا کہ ہم اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔
مظاہرین کی کثیر تعداد غنی اللہ کی لاش لےکر ڈسٹرکٹ کمپلیکس ٹاؤن تاجہ زئی کی طرف روانہ ہوگئی جہاں وہ لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کرینگے۔ ڈسٹرکٹ ٹاؤن کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت دیگر ضلعی دفاتر قائم ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago