Peshawar live, Urdu News, Khyber news, PESHAWAR NEWS TODAY, Peshawar News in Urdu, Peshawar Latest News, urdu news peshawar, #PeshawarLive, Breaking News, Peshawar Sports News, daily aaj, mashirq news, latest news, news alrt, peshawar, khyber pakhtunkwa, kp updates,
اسد اللہ – ایڈیٹر ٹی این این :پاکستان سے غیرملکیوں کے اںخلاء کی وجہ سے پشاور کے قدیم شنواری مارکیٹ کی رونقیں بھی ماند پرگئی۔ افعانستان سے تعلق رکھنے والے حاکم خان کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 26 سال سے پشاور کے قدیم تاریخی شینواری مارکیٹ میں نوادرات کا کام کرتا ہے۔ پہلے یہاں پر کاروبار بہت اچھا تھا غیر ملکی سیاح، یورپ ،جرمنی، امریکہ اور اٹلی کے لوگ بہت شوق سے لکڑی اور انٹیک کا سامان لیا کرتے تھے اور انکا کاروبار کافی حد تک اچھا تھا لیکن اب یہاں ویسے حالات نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مارکیٹ میں کم از کم 300 افعان مہاجرین کی دوکانیں تھی لیکن ابھی کم ہوگئے ہیں کیونکہ پاکستان میں موجود غیر رجسٹرڈ غیرملکیوں کے انخلا کے بعد لوگ ملک افغانستان چلے گئے۔ اس سے کاروبار کافی حد تک متاثر ہوا ہے۔ حاکم خان نے بتایا کہ پہلے حالات اچھے تھے اور کاروبار بھی اچھا تھا کیونکہ باڈر پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ لوگ پاکستان اسانی کے ساتھ آتے جاتے تھے لیکن ابھی پاسپورٹ اور ویزا کا مسئلہ ہے لوگوں کو آنے جانے میں بہت مشکلات ہوتی ہیں۔
حاکم خان نے کہا کہ ابھی وہ یہاں پر ہے اگر واپس افعانستان جاتے ہیں تو پھر پاکستان کا ویز بہت مشکل سے ملتا ہے حکومت کو چاہیے کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرے تاکہ لوگ اسانی کے ساتھ اپنا کاروبار کریں۔
انہوں نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہینے میں ایک بار انکو اجازت دے کہ اپنے ملک جاسکے کیونکہ اس سے پاکستان کی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔
یاد رہےغیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت یکم نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو ضلع خیبر لنڈیکوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اب تک کُل 2 لاکھ 28 ہزار 574 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہو چکی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…