Categories: Blogs

ویساکھی۔(بیساکھی)

تحریر : عمر حیات

پنجاب میں جس طرح سے کماند /گنے کی فصل اٹھاتے وقت لوہڑی کا تہوار منایا جاتا ہے، اسی طرح جب گندم کی فصل پک کر سونا بن جاتی ہے اور فصلوں کی کٹائی شروع ہوتے ہی جو جشن منایا جاتا ہے اسے بیساکھی کہتے ہیں۔بیساکھی کا تہوار دراصل رب کا شکر ادا کرنے کے لیے بھی منایا جاتا ہے جس کے کرم سے بہترین فصل ہوئی، پنجاب میں بسنے والے سب پنجابی کئی صدیوں سے یہ دن 13 یا 14 اپریل کو مناتے آئے ہیںکنک(گندم) کاٹی جاتی ڈھولچی ڈھول بجاتا بولی والے بولیاں ڈالتے اور کٹاٸی والے کٹاٸی کرتے بولی والے گاتے ڈھولچی ڈھول بجاتے نا تھکتے اور کٹاٸی والے جوش و جزبہ سے کٹاٸی کرتے نا تھکتے لسی مکھن گھی کی چوریاں مکٸ کی روٹیاں بھی ساتھ چلتی سب کھانے اور روایتیں تو ساتھ ساتھ چلتی خوشیاں مناتی نظر آتیں لیکن ایک چیز نظر نا آتی وہ تھی۔نفرت رنگ نسل سے پاک مزہب کی بھی کوٸی قید نا ہوتی محبت ہوتی بھاٸی چارہ ہوتا۔
بزرگ بتاتے ہیں ویساکھی دی تیاری اسی دو دو مہینے پہلے شروع کر لیندے سی پتر اسی مسلمان اور سکھ ہندو عیساٸی کوٸی نٸ سی دیکھدا بس سب اک دوجے نوں ویر جی پین جی بے بے ابا جی تے باپو جی کیندے سی او ویلا بڑا چنگا سی پتر فیر ونڈیاں پے گٸیاں اسی مسلمان ایتھے تے او سکھ ہندو اپنے وطن نوں چھڈ کے ودیس وچ جا بسے تے علاقے دے نال نال ثقافت وی ونڈی گٸ بھاٸی چارے وچ لیکاں کھیچٸیاں گٸیاں ونڈ پٸ تے خوشیاں ونڈیاں گٸیاں پتر ہن بندے ہر پاسے نظر آندے نے پر ہسدے نٸ جیندے نے خوش نٸ ریندے پیسہ بہت اے سکون نٸ پتر۔
آج یہ ہی ہے ہر طرف گندم کی کٹاٸی آج بھی ہے شاید گندم پہلے سے بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن اب وہ ویساکھی نہیں ہوتی کٹاٸی ہوتی ہے ڈھول باجے بھنگڑے پکوان نہیں ہوتے گندم کاٹنے والے پیسے لے کے کاٹتے ہیں۔
وہ خوشیاں بھی وقت کی بے حسی کی بھینٹ چڑھ گٸیں ۔
سکھ ازم نے اسے مزہبی طور پہ پہایسے بنا لیا کے 13 اپریل 1699 کو گوروگوبند سنگھ نے سکھوں کو سردار بنانے کا فیصلہ کیا اور سکھوں کو حکم دیا کے اب چڑیا سے عقاب بن بنجاٸیں اور پنجاب پہ حکمرانی حاصل کریں اسی دن بابا گرو نانک کے پیروکاروں نے ہاتھ میں تلوار اٹھاٸی اور طاقت کا مظاہرہ کیا اور اسی دن کی یاد میں سکھ ازم میں اس تہوار کو مزہبی اہمیت مل گٸ ایک دور تھا جب مسلمان اس دن مساجد میں جاکر شکرانے کی نمازیں ادا کرتے، سکھ صبح کو نہروں اور گردواروں کے تالاب میں نہا کرپاک ہوتے اور عبادت کرتیاور ہندو مندروں میں عبادات کرتے۔ عبادت اگرچہ سب مذاہب کے ماننے والے اپنے اپنے انداز میں کرتے مگر جشن ایک ساتھ ہی مناتے۔ بھنگڑا، لڈی، جھومر، موسیقی، رقص سے لے کر مٹھائیاں کھانا اور بانٹنے کا سلسلہ ساتھ ساتھ جاری رہتا۔بھنگڑے کو خاص طور پر بیساکھی کے دن سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پورے پنجاب کا رقص بالکل ایک جیسا ہے۔ خمیر جو ایک ہے۔
آج ویساکھی صرف سکھ تہوار بن کے رہ گیا جسے سکھ مزہبی طور پہ منانے لگ گۓ اور آج سکھ ویساکھی تقریبات ہمارے ملک پاکستان میں بھی جاری تھیں ہمارے قریب پنجہ صاحب حسن ابدال میں بھی رونقیں لگی ہیں بہت سے سکھ بھاٸی اپنے گھرانے سمیت پنجہ صاحب آۓ ہیں پوری دنیا سے اور 3 روز تقریبات بڑے جوش و جزبہ سے مناٸ گٸ ہیں اور ہمارا فخر ہمارے قانون نافظ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی کے بہترین انتظامات دیے ہیں اور سکھ بھاٸیوں کی ہر طرح سے خدمت اور سہولت کو یقینی بنایا گیا ہے
لیکن کیا ہماری حکومت یا ادارے ہمیں بھی بھی بتاتے ہیں کے بیساکھی جتنا سکھوں کا ہے اتنا ہم مسلمانوں کا بھی ہے کیونکہ یہ علاقاٸی تہوار تھا مزہبی نہیں یا یہ کہنا بےجا نا ہوگا کے سکھ بھاٸی اس سے پوری طرح جڑ گۓ اور ہم نے اسے بھلا دیا انڈیا میں اسے قومی تہوار کی حیثیت حاصل ہے پاکستان بننے سے پہلے جسے مزہب اور رنگ نسل کی کوٸی قید نہیں ایک سا ڈھول بجتا مختلف رنگوں سے رنگے کپڑے پہنے جاتے روایتی لباس پہنا جاتا ڈھول کی دھاپ پہ خوب بھنگڑے ڈالتے لڈیاں ڈلتیں پکوان بنتے گڑ والے چاول آٹے کا حلوہ میٹھی دیسی گھی والی روٹیاں بنتی اکٹھے کھایا بھی جاتا اور گایا بھی جاتا۔
کنکاں دی مک گٸ راکھی ۔سب نوں مبارک ویساکھی۔
اپریل یعنی بیساکھ کی یکم ہے اور بکرمی یا پنجابی سال چیت(چیتر) سے شروع ہوتا ہے بیساکھ بکرمی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ سےشروع ہوتا ہے
کتنی دلکشی ہوتی تھی جب رنگیں تہوار مناٸ جاتی تھیں وہ بسنت ہو یا بیساکھی ہو سب
خوشیوں بھرے اور رنگوں بھرے ہوتے تھے

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

10 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago