Kailash Valley's religious festival Chilam Josh will begin on May 13
پشاور: 5مئی 2023(پ ر)خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے وادی کیلاش میں کیلاش قبیلے کے سالانہ مذہبی تہوار چلم جوش (جوشی تہوار) کیلئے پی ٹی ڈی سی موٹل بمبوریت سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ پانچ روزہ فیسٹیول کا آغاز13 مئی سے کیلاش کی وادی بمبوریت میں شروع ہوگا جس میں کیلاش کی دونوں وادیوں رمبور، بریر اور سے مردو خواتین بمبوریت میں شرکت کرینگے۔فیسٹیول کے دوران دیراپر اور چترال لوئر میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے سیاحتی سہولت سنٹر بھی کھلے رہینگے۔ جس سے وادی کا رخ کرنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر قسم کی معلومات اور خدمات فراہم کی جائینگے۔
خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے صوبہ کے سیاحتی اور تاریخی مقام کیلاش میں منعقد ہونے والے جوشی تہوارکو بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔لوئرچترال کی وادی کیلاش میں بہار کی آمد پر منایا جانے والا کیلاش قبیلے کا مشہور تہوار (جوشی)چلم جوش تہوار13 مئی سے شروع ہوتا ہے۔ پہلے روز کیلاشی اپنے گھروں اور دیگر مقامات کی تزہین و آرائش کرتے ہیں جبکہ 14 مئی کو کیلاشی خواتین دودھ پلانے اور دودھ تقسیم کرنے کی رسم (چیرک پی پی) مناتی ہیں۔15 مئی کو چوتیاک زوشی کی رسم سمیت نے پیدا ہونے والے بچوں کیلئے رسومات اور روایتی رقص منایا جاتا ہے جبکہ 16 مئی کو گھونا زوشی سمیت دیگر رسومات اور روایتی و ثقافتی رقص کیا جاتا ہے۔ فیسٹیول کے آخری روز 17 مئی کو وادی بیریر میں جوشی تہوار کا میلہ منعقدہوتا ہے۔ چلم جوش فیسٹیول کی عالمی سطح پر رونمائی بھی حاصل ہے اسی وجہ سے غیر ملکی سیاح بھی اس فیسٹیول کا حصہ بننے کیلئے اس وادی کا رخ کرتے ہیں۔خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے امسال سیاحوں کیلئے وادی کیلاش میں پی ٹی ڈی سی موٹل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بکنگ آن لائن کی جا سکتی ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ ٹورازم پولیس کے نوجوان بھی فیسٹیول کے دنو ں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینگے۔ اس کے علاوہ دیراپر اور چترال لوئر میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے سیاحتی سہولت سنٹر بھی کھلے رہینگے جس سے وادی کا رخ کرنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر قسم کی معلومات اور خدمات فراہم کی جائینگے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…