KP to include drug rehabilitation treatment in Sehat Card scheme
پشاورلائیو: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کو صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے صوبائی کابینہ کی منظوری کے لیے تجویز تیار کرنے کی ہدایت کی۔
یہ اعلان انہوں نے صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد منشیات کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء میاں خالق الرحمان، فیصل ترکئی، سید قاسم علی شاہ، چیف سیکریٹری، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے افسران، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک تھے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کرے، جبکہ غفلت برتنے والے افسران کو عہدوں سے برطرف کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 15 دن بعد خصوصی اجلاس بلا کر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں بعض علاقوں میں پوست کی کاشت پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسے ختم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی۔ کاشتکاروں کو قانونی فصلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے متبادل بیج فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ انسداد منشیات مہم کو ہر ضلع میں مزید وسیع کیا جائے اور پشاور میں جاری بحالی پروگرام میں دیگر اضلاع کے منشیات کے عادی افراد کو بھی منتقل کیا جائے۔ جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کی ہدایت دی گئی۔
اجلاس میں منشیات سے پاک پشاور مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں انکشاف ہوا کہ پشاور میں تین ہیروئن بنانے والی فیکٹریاں بند کر دی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر، مہمند، صوابی اور مانسہرہ میں مجموعی طور پر 370 کنال سے زائد رقبے پر کاشت شدہ پوست کو تلف کر دیا گیا ہے۔
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…