Categories: Health

پشاور میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات، ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خدشہ

پشاور میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات، ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خدشہ

پشاور (اے پی پی)عیدالفطر کے بعد موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی پشاور کے مختلف علاقوں میں مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس سے ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ شہریوں کی لاپرواہی اور متعلقہ اداروں کی غفلت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کے علاقے پیرا غائب بابا روڈ، آرمی سپلائی گیٹ، ریلوے پھاٹک، انصاف ٹاؤن، غریب آباد، فقیر آباد، افغان کالونی، اعجاز آباد، گلبہار، نوتھ اور دیگر گنجان آباد علاقوں میں صفائی کا نظام ابتر ہو چکا ہے۔ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر متعلقہ ادارے مؤثر اقدامات میں ناکام رہے ہیں جبکہ شہری بھی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں، جس سے مچھر اور مکھیوں کی افزائش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔علاقائی افراد اور مقامی حلقوں نے فوری سپرے اور صفائی مہم شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو شہر میں وبائی امراض پھیلنے کا امکان ہے اور شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago