Categories: Latest News

پشاور پریس کلب کے صحافیوں کے لیے وزیر اعلیٰ کا خصوصی پیکج

پشاور پریس کلب کے صحافیوں کے لیے وزیر اعلیٰ کا خصوصی پیکج

پشاورلائیو: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور پریس کلب کے اراکین کے لیے ایک بڑے مالی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے پریس کلب کے لیے 5 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دینے اور صحافی فلاحی انڈومنٹ فنڈ کو 1.28 ارب روپے سے بڑھا کر 2 ارب روپے کرنے کا اعلان کیا۔

یہ اعلان انہوں نے پشاور پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب کے دوران کیا، جس میں مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف، تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم، سیکریٹری اطلاعات ارشد خان اور بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

صحافیوں کے لیے مزید سہولیات

وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ مستحق صحافیوں کے بچوں کے لیے دی جانے والی اسکالرشپ کی تعداد دگنی کر دی جائے گی اور جلد ہی نیو پشاور ویلی میں صحافیوں کو پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر جاری کیے جائیں گے۔

مزید برآں، صحافیوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے سولر سسٹمز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ توانائی بحران سے محفوظ رہ سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے خطاب میں کہا کہ صحافت ایک مقدس اور ذمے دار پیشہ ہے، جو سچائی اور ایمانداری کے ساتھ کیا جائے تو اس کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری سے نبھائیں اور کسی بھی معاملے پر رائے قائم کرنے سے پہلے گہرائی سے سوچیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر تمام شعبے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں تو سماجی مسائل میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

Publisher 

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 hour ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago