Categories: Health

پولیو کے خاتمے کیلئے قومی حکمت عملی: شناختی کارڈ، ب فارم، پاسپورٹ کا اجرا پولیو ویکسی نیشن سے مشروط کرنیکی تجویز

پولیو کے خاتمے کیلئے قومی حکمت عملی: ویکسینیشن کو شناختی دستاویزات اور سکول رجسٹریشن سے مشروط کرنے کی تجویز

اسلام آباد (آئی این پی): بچوں کے حقوق پر پارلیمانی کاکس کی پولیو کے خاتمے کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے پولیو اور دیگر حفاظتی ٹیکوں کو شناختی کارڈ، ب فارم، اور پاسپورٹ کے اجرا کے لیے لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ڈاکٹر ملک مختار نے اجلاس میں بتایا کہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو چیلنجز درپیش ہیں، تاہم وزیراعظم مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک یونین کونسل سے پولیو کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور والدین کے تعاون کے بغیر اس جنگ میں کامیابی ممکن نہیں۔

پارلیمانی کاکس کی کنوینر، ڈاکٹر نکہت شکیل نے پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک سے پولیو کے خاتمے کی کوشش کی، لیکن تین دہائیاں گزرنے کے باوجود یہ مرض مکمل ختم نہیں ہو سکا۔

پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے انسداد پولیو پروگرام میں علماء اور مقامی قیادت کے کردار کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ جے یو آئی کی شاہدہ رحمانی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے لکی مروت میں پولیو مہم کے دوران خود گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے ویکسینیشن کو بچوں کی پیدائش اور سکول رجسٹریشن سے منسلک کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے والدین کے خلاف قانون سازی کی جانی چاہیے تاکہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

9 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago