Categories: Health

خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے لئے مزید 3 ارب روپے جاری

خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے لئے مزید 3 ارب روپے جاری

پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم  نے بتایا کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا نے مزید 3 ارب روپے صحت کارڈ کے لئے جاری کر دیے، مارچ میں حکومت آنے کے بعد سے اب تک 10.5 ارب جاری کر دیے ہیں، فری ادوایات کے لئے فنڈز علیحدہ سے جاری کر دیے ہیں۔

ویب ڈیسک (ایکسپریس نیوز): مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ میں صحت کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ 63 ہزار لوگوں کا علاج ممکن ہوا جس میں 1 لاکھ 4 ہزار لوگوں نے صحت کارڈ پلس کی سہولت نجی ہسپتال سے حاصل کی ہے۔

موجودہ حکومت نے اپنے ماہانہ صحت کارڈ اخراجات کو ریفارم کرکے دو ارب تک پہنچا دیا، معیار کو بہتر کرکے لوگ سرکاری اسپتالوں کو ترجیح دے رہے ہیں، اب تک صرف صحت کارڈ سے 2 لاکھ 60 ہزار لوگوں نے سرکاری اسپتال سے علاج کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو مالی بحران زدہ صوبہ قرار دینے والوں کیلئے یہی جواب کافی ہے۔

وزیر اعلٰی علی امین گنڈہ پور اور چیئرمین عمران خان کا ویژن عوامی خدمت ہے، آنے والے دنوں میں عوام کے لئے مزید خوشخبریاں ہیں اور انشاءللہ اپنے خزانے سے انہیں پورا کریں گے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ٹک ٹاک حکومت کے لئے ایک مشورہ ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

16 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

23 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago