فالسہ ایک ایسا پھل ہے جو گرمیوں میں چند ہفتوں کے لیے ہی دستیاب ہوتا ہے ۔ اگرلوگوں کو اس کے بے پناہ فوائد کا علم ہو جائے تو وہ اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر کھائیں۔کٹھے میٹھے ذائقے کا حامل یہ پھل انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ کھانے کے علاوہ اس کا جوس اور شربت بھی بنایا جاتا ہے جبکہ فالسے کے بیج کھا لینا بالکل بھی نقصان دہ نہیں ہوتا۔
عام طور پر فالسے کی 100 گرام مقدار میں 1.57 گرام پروٹین، 21.1گرام کاربوہائیڈریٹ، 136 ملی گرام کیلشیئم،5.35گرام غذائی فائبر، 24.2 ملی گرام فاسفورس، 1.08ملی گرام آئرن، 372 ملی گرام پوٹاشیم،17.3 ملی گرام سوڈیم، 16.11مائیکرو گرام وٹامن اے، 0.02ملی گرام وٹامن بی 1، 0.264 گرام وٹامن بی 2، 0.825 گرام وٹامن بی 3 اور 4.38گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے۔
فالسہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہنے کا بہترین ذریعہ ہے۔یہ انسان کو ڈی ہائیڈریشن سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم اور سوڈیم جسم میں نمکیات کی سطح کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔فالسے میں کیلشیئم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے نہایت ضروری ہے۔
فالسہ ہمارے دل کی صحت اور بینائی کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے اچھی بینائی اور عمر کے ساتھ مسلز میں آنے والی کمزوری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم ہوتاہے۔ اسی طرح وٹامن بی 1 دل اور اعصاب کے افعال کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔وٹامن بی 2 خون کے خلیات کی نشوونما اور میٹابولزم کے لیے اہم ہوتا ہے۔ وٹامن بی 3 دل کی شریانوں اور میٹابولزم کے نظام کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح کا توازن بھی قائم رکھتا ہے۔فالسے میں پایا جانے والا وٹامن سی قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے جس کی بدولت عام موسمی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
حکماء کے نزدیک فالسے کا جوس یا شربت پینا نظام تنفس کے مسائل جیسے دمہ، عام نزلہ زکام اور دیگر میں ریلیف دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔یہ پھل پروٹین کا بھی اچھا ذریعہ ہے اور پروٹین سے جسم کو زیادہ توانائی کے حصول میں مدد ملتی ہے جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم مسلز کے افعال کو بہتر کرنے کے ساتھ ان کو مضبوط بنانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔فالسے میں فائبر بھی پایا جاتا ہے جو ہاضمے کے مسائل جیسے متلی، قبض اور پیٹ درد وغیرہ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ فالسے میں آئرن بھی موجود ہے جو ہمارے جسم میںہیمو گلوبن لیول کو بہتر بنانےاور انیمیا(آئرن کی کمی) جیسی بیماری سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…