وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب نے کہا ہے کہ پاکستان میں 14 ملین افراد ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہیں اوران مسائل کے حل کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔
اتوار کو اسلام آباد میں ذہنی مسائل کے حل کیلئے قائم ہیلپ لائن کی تقریب میں بات کرتے ہوئے کنول شوذب نے بتایا کہ ملک میں ذہنی مریضوں کےعلاج کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جا رہی ہے اور اس منصوبےمیں ماہرین نفسیات بھی حصہ ہوں گے۔
کنول شوذب نے بتایا کہ ہیلپ لائن کے نمبر 1282 پر لوگوں کو ذہنی مسائل کا حل بتایاجائے گا۔ملک میں ذہنی مسائل زیادہ جب کہ ان سے نمٹنے کیلئے وسائل کم ہیں۔ہیلپ لائن کا یہ منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا جس میں 40 سائیکالوجسٹ اور سائیکاٹرسٹ شامل ہوں گے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں کوذہنی امراض سے چھٹکارے کیلئے مقامی زبانوں میں بھی آگاہی فراہم کی جائے گی اوراس منصوبے کا دائرہ صوبوں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک بھی پھیلایا جائے گا۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…