New discovery by scientists: A virus that is fatal only to men
جاپان کے سائنس دانوں نے ایک ایسے وائرس کی اتفاقی دریافت کا اعلان کیا ہے جو صرف مردوں کے لئے جان لیوا ہے۔
جاپانی سائنس دانوں کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک طویل عرصے سے جاری تحقیقات کے دوران ایک نئے وائرس کے ڈی این اے اور اس کی حرکات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
سُنڈیوں پر کی گئی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ یہ نیا وائرس صرف مردوں کے لئے جان لیوا ہے۔
ایک برطانوی ماہر کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے ذریعے نقصان دہ کیڑوں کی تعداد میں کمی ہو سکے گی۔
جاپان کی قومی تنظیم برائے زراعت و خوراک کے محققین میں سے ‘ڈائیسوکی کاگےیاما’ نے کہا ہے کہ “مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں اس نوعیت کی متعدد دریافتیں ہوں گی”۔
مینامی کیوشو یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق کے ٹیکنیشن ‘میساتو تیراو’ نے کہا ہے کہ وائرس اتفاقاً دریافت ہوا ہے۔
تیراو نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ٹیرس پر ہوا خوری کے دوران میں نے سنڈیوں کو مختلف شکل میں پتےّ کھاتے دیکھا۔ میں نے ان سنڈیوں کو حشرات کے فزیلوجسٹ ‘یوشینوری شنتانی’ کی لیبارٹری میں پہنچا دیا۔
شنتاری نے سُنڈیوں پر تحقیق کے دوران دیکھا کہ یہ سب کی سب مادہ سنڈیاں تھیں۔ نر سنڈیوں کے ساتھ تولیدی عمل کے بعد سنڈیوں کی 13 نسلوں میں بھی سنڈیوں کی اکثریت مادہ رہی اور ان میں صرف 3 نر سنڈیاں تھیں جو زندہ بچیں۔
اس صورتحال سے ڈاکٹر شنتانی نے فوراً جان لیا کہ ایک ‘نَر قاتل’ وائرس ان کے ہاتھ لگ گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…