Categories: Health

سافٹ ڈرنکس اور مصنوعی مٹھاس والے شربت جگر کے لیے نقصان دہ، ماہرین کا انتباہ

جگر انسانی جسم کا سب سے پیچیدہ عضو ہے جو تقریباً 50 ہزار کیمیائی تعامل انجام دیتا ہے۔ ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق سافٹ ڈرنکس، سوڈا اور مصنوعی مٹھاس کے مشروبات جگر کو متاثر کرتے ہیں اور بالخصوص اس کی زہرربائی (ڈی ٹاکسفکیشن) کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔یعنی ان مشروبات سے جگر کی وہ صلاحیت متاثر ہوتی ہے جس سے وہ جسم سےزہریلے مرکبات نکال باہر کرتا ہے۔

یہ ریسرچ امریکہ کےوسکانسن میڈیکل کالج میں کی گئی ہےجس میں پہلی مرتبہ وہ پورا سالماتی اور کیمیائی عمل سامنے آیا ہےجس کے تحت سافٹ ڈرنکس اور مصنوعی مٹھاس والے مشروبات جگرپراثر ڈال کر اس کی زہریلے مرکبات کے اخراج کی صلاحیت کو متاثر کرتےہیں۔ریسرچ کے مطابق یہ مشروبات جگر میں پیدا ہونے والی ایک اہم ترین پروٹین پی گلائکوپروٹین (پی جی پی) کوغیر فعال بناتے ہیں۔جگر میں پیدا ہونے والی یہی پروٹین فاسد مادوں کو بدن سے باہر نکالنے میں معاون ہوتی ہے۔ حتیٰ کہ یہ پروٹین اینٹی بائیوٹکس ادویات کے مضرکیمیکلز کو بھی نکال باہر کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مصنوعی مٹھاس کے اجزا پی جی پی سے چپک جاتے ہیں اور اس کی صلاحیت پراثرانداز ہوتے ہیں۔ یوں جگر ادویات کے کیمیائی اجزا، زینو بایوٹکس اور بائل تیزاب کو بھی باہر نہیں نکال پاتا۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مقدار سے کم مٹھاس والے مشروبات بھی جگر کو یکساں طور پر متاثر کرسکتے ہیں۔ اگرچہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن تحقیقی ٹیم نے لوگوں کو میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنکس سے پہلےہی خبردار کرتے ہوئے ان کا استعمال کم سے کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

24 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago