Why is the color of urine yellow? Scientists managed to find out for the first time
ویب ڈیسک: پیشاب کی رنگت پانی پینے کی عادات، غذا اور ادویات کے نتیجے میں تبدیل ہوتی ہے۔
مگر پیشاب کے ہلکے زرد رنگ کو صحت مند سمجھا جاتا ہے۔
اب پہلی بار سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ پیشاب کی رنگت زرد کیوں ہوتی ہے۔
جرنل نیچر مائیکرو بائیولوجی میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بلیروبن نامی خامرہ اس حوالے سے کردار ادا کرتا ہے۔ 125 برسوں سے ماہرین کو معلوم تھا کہ معدے میں موجود مرکبات بلیروبن کو یُوروبلینون میں تبدیل کرتے ہیں، مگر انہیں علم نہیں تھا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں بتایا گیا کہ جب خون کے سرخ خلیات تنزلی کے شکار ہوتے ہیں تو معدے میں بلیروبن کا اخراج ہوتا ہے۔
درحقیقت اگر خون میں اس خامرے کی مقدار بڑھ جائے تو جِلد اور آنکھیں پیلی ہو جاتی ہیں۔
محققین نے بتایا کہ جینوم سیکونسنگ سے اس خامرے کی دریافت میں مدد ملی۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ معدے میں موجود بیکٹریا ہماری روزمرہ کی زندگی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ معدے میں موجود بیکٹریا بلیروبن کو بے رنگ یُوروبلینوجِن میں تبدیل کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں پیشاب کی رنگت زرد ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دریافت سے معدے کے امراض کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
محققین کے مطابق جسم میں اس خامرے کی مقدار بڑھنے سے دماغ کو نقصان پہنچتا ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ خامرہ لگ بھگ تمام صحت مند بالغ افراد کے جسم میں موجود ہوتا ہے مگر نومولود بچوں اور معدے کے امراض کے شکار افراد میں نظر نہیں آتا۔
via: Geo News
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…