Finance Minister Congratulates easypaisa on Becoming Pakistan’s First Digital Bank
اسلام آباد، 31 جنوری 2025: پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایزی پیسہ کو ملک کا پہلا ڈیجیٹل بینک بننے پر مبارکباد دی۔ ایزی پیسہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس حاصل کر لیا ہے، جو پاکستان کے مالیاتی نظام میں ایک بڑا سنگ میل ہے۔
وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک بورڈ کے چیئرمین عرفان وہاب خان اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں کیا۔ اس تقریب میں وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، مشیر خزانہ خرم شہزاد، غیر ملکی سفیر، کاروباری شخصیات اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کو روایتی کیش لین دین سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقل کرنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترقی صرف ایک آغاز ہے، اختتام نہیں۔ راست اور نادرا جیسے ڈیجیٹل ادارے مالیاتی استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں اور ان کا باہمی ربط عوام کو مزید بااختیار بنائے گا۔
ایزی پیسہ کے چیئرمین عرفان وہاب خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی پہلی موبائل منی سروس سے لے کر پہلے ڈیجیٹل بینک تک کا سفر غیرمعمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل بینکاری لائسنس ہمیں مالیاتی خدمات کو مزید وسعت دینے اور لاکھوں پاکستانیوں کی زندگی میں بہتری لانے کا موقع دے گا۔
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک جدید سہولیات فراہم کرے گا جن میں ڈیجیٹل کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹس، ڈیجیٹل قرض، ڈیجیٹل ویلتھ مینجمنٹ، بین الاقوامی ترسیلات زر، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز شامل ہیں۔ اس وقت ایزی پیسہ کے 50 ملین سے زائد رجسٹرڈ صارفین ہیں، جن میں خواتین صارفین کی تعداد 31 فیصد ہے۔
2024 میں ایزی پیسہ کے ذریعے 2.7 ارب ٹرانزیکشنز ہوئیں جن کی مالیت 9.5 کھرب روپے تھی، جو پاکستان کی جی ڈی پی کا تقریباً 9 فیصد بنتی ہے۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایزی پیسہ پاکستان کے مالیاتی نظام میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور مستقبل میں ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ میں بھی نمایاں حصہ ڈالے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…