Categories: Latest News

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کا ایک سال مکمل، عالمی ترسیلاتِ زر کے لیے ورلڈ فرسٹ سے شراکت داری کا اعلان

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کا ایک سال مکمل، عالمی ترسیلاتِ زر کے لیے ورلڈ فرسٹ سے شراکت داری کا اعلان

اسلام آباد: ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے ڈیجیٹل بینکنگ آپریشنز کا ایک سال مکمل ہونے پر بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجنے کے لیے ورلڈ فرسٹ پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دنیا بھر سے سو سے زائد کرنسیوں میں رقوم براہِ راست ایزی پیسہ اکاؤنٹس میں منتقل کی جا سکیں گی۔

اس شراکت داری کا اعلان اسلام آباد میں ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ایزی پیسہ کو ڈیجیٹل بینک کے طور پر ایک سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیز رفتار ڈیجیٹائزیشن معیشت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہی ہے، آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند ہے، جبکہ ملک میں جلد فائیو جی سروسز کا آغاز بھی متوقع ہے۔

تقریب میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران ایزی پیسہ کے ذریعے تین اعشاریہ آٹھ ارب سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت پندرہ کھرب روپے سے تجاوز کر گئی۔ اس موقع پر ملک بھر میں ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات تک رسائی بڑھانے میں ایزی پیسہ کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔

ایزی پیسہ بورڈ چیئرمین عرفان وہاب خان، اینٹ انٹرنیشنل کے صدر ڈگلس فیگن اور صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانزیب خان کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں اینٹ انٹرنیشنل کے ورلڈ فرسٹ پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت داری کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اس تعاون کے تحت ایزی پیسہ صارفین سو سے زائد ممالک سے سو سے زیادہ کرنسیوں میں سرحد پار ادائیگیاں اور ترسیلاتِ زر براہِ راست اپنے اکاؤنٹس میں وصول کر سکیں گے، جس سے خلیجی ممالک، برطانیہ اور امریکا جیسے روایتی کوریڈورز سے آگے بھی رسائی ممکن ہو گی اور فری لانسرز، برآمد کنندگان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مؤثر پالیسی سازی کے لیے ڈیجیٹل فنانس کے ماہرین کی شمولیت ضروری ہے اور کیش لیس معیشت کے عملی فوائد کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بورڈ چیئرمین عرفان وہاب خان نے اس سنگ میل کو پاکستان کے مالیاتی نظام کے لیے باعثِ فخر قرار دیا، جبکہ اینٹ انٹرنیشنل کے صدر ڈگلس فیگن نے پاکستان میں جامع ڈیجیٹل مالیاتی مستقبل کی تعمیر کے لیے اینٹ گروپ کے طویل المدتی عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب میں بتایا گیا کہ اس وقت ڈیجیٹل لین دین پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کے لگ بھگ گیارہ فیصد کے برابر ہو چکے ہیں، جبکہ ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی ایزی پیسہ صارف ہے۔ ان صارفین میں خواتین کی نمائندگی اکتیس فیصد ہے، جو ڈیجیٹل شمولیت کے فروغ میں ایزی پیسہ کے بڑھتے ہوئے کردار کو ظاہر کرتی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

6 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

24 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago