Decision to provide free OPD facility to poor patients in Khyber Pakhtunkhwa
کاشان اعوان: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ابتدائی طور پر صوبے کے چار اضلاع میں صحت سہولت کارڈ میں فری او پی ڈی شامل کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا چار اضلاع میں نادار مریضوں کو او پی ڈی کی مفت سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صحت کارڈ کا پائلٹ پرواجیکٹ مردان، مالاکنڈ، کوہاٹ اور چترال میں شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت سرکاری و نجی ہسپتالوں میں نادار مریضوں کو مفت ادویات، ٹیسٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مفت او پی ڈی کے لیے جرمن حکومت نے دو ارب روپے امداد دی ہے۔
مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ صحت کارڈ میں او پی ڈی سہولت کو مرحلہ وار دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی
ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ میں او پی ڈی سہولت کو مرحلہ وار دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔
صحت کارڈ میں شفافیت کے ذریعے ماہانہ ایک ارب روپے کی بچت کی ہے۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…