Peshawar: Bakers' arbitrariness forces people to buy expensive and underweight bread
پشاورلائیو: اندرون شہر نانبائیوں نے روٹی کے نرخوں اور وزن میں من مانی کرتے ہوئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی اس صورتحال پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہریوں کو اس کا کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ ہشتنگری، کریمپورہ، چوک شادی پیر، شاہین بازار، گھنٹہ گھر، ریتی بازار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں نانبائی مقرر کردہ نرخوں اور وزن پر روٹی فراہم کرنے سے گریزاں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت روٹی کا وزن مزید کم کر دیا جاتا ہے، جس سے مہنگائی کے ستائے عوام مزید پریشان ہو گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی بے بسی کے باعث عوام یہ سوال کرنے پر مجبور ہیں کہ ان کی داد رسی کون کرے گا؟ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نانبائیوں کی دکانوں پر وزن چیک کرنے کے لیے سکیل نصب کیے جائیں اور ضلعی انتظامیہ شکایات درج کروانے کے لیے ہیلپ لائن نمبر کے بینرز نمایاں طور پر آویزاں کرے۔ مزید برآں، عوامی شکایات موصول ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…