Categories: Latest News

پریڈ کا دورانیہ کیوں بڑھایا، پشاور میں سرکاری اسکول کے طلباء کا احتجاج

پریڈ کا دورانیہ کیوں بڑھایا، پشاور میں سرکاری اسکول کے طلباء کا احتجاج

طلباء نے پڑھائی سے جان چھڑاتے ہوئے محکمہ تعلیم کے حکام سے مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا

پشاور میں طلباء کی انوکھی منطق، سرکاری اسکول کے طلباء نے پڑھائی سے جان چھڑانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، کلاس میں پریڈ کا دورانیہ کیوں بڑھایا۔

(آج نیوز): پشاور کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حسنین شریف کے طلباء کا پریڈز کا دورانیہ زیادہ ہونے سے پڑھائی کا شوق ختم ہوگیا کی انوکھی منطق لے کر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

گورنمنٹ اسکول کے طلباء نے پڑھائی سے جان چھڑانے کا نیا طریقہ ڈھونڈتے ہوئے محکمہ تعلیم کے حکام سے مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا۔

طلباء نے پہلے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں جمع ہوکر احتجاج کیا ، اس کے بعد سڑک پر نکل کر اسے ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

سراپا احتجاج طلباء نے مطالبہ کیا کہ ساتواں پریڈ ختم کیا جائے ، کیونکہ دوسرے کالجز میں چھٹی جلدی ہوجاتی ہے ، ہمیں دیر تک کلاس میں بیھٹنا پڑتا ہے، ہم غریب ہیں ، مدرسے جانا ہوتا ہے ، ہمیں نماز کے وقت دیا جائے۔

اسکول پرنسپل شریف گل نے آج نیوز کو بتایا کہ ایسا تیسری بار ہوا ہے، جب طلباء نے مختلف ہیلے بہانوں سے کلاسز کا بائیکاٹ کیا اور سڑک پر احتجاج کے لئے نکل گئے ہیں۔

طلباء کبھی تعلیم القران کے ٹیچر نہ ہونے، کبھی کمپیوٹر لیب پرانی ہونے اور آج پریڈز کے دورانیہ زیادہ ہونے کا بہانہ بناکر احتجاج کرنے چلے گئے جبکہ محکمہ تعلیم نے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائیر سیکنڈری پورشن میں رہائشی کالونی ہے جس میں کچھ اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے لوگ طلباء کو ڈھال بناکر اسکول کا ماحول خراب کررہے ہیں ، جس سے اسکول میں موجود ڈھائی ہزار طلباء متاثر ہورہے ہیں۔

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago