Categories: Latest News

پشاور تا طورخم سیاحتی ٹرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے،مزمل اسلم

پشاور تا طورخم سیاحتی ٹرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے،مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پشاور تا طورخم سیاحتی ٹرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے۔
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود کے ہمراہ طورخم بارڈر کا دورہ کے موقع پر مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ پشاور تا طور خمک سیاحتی ٹرین وفاقی حکومت کی غفلت کی وجہ سے 2007سے بند ہے بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے۔
دورہ کے موقع پر مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کو مچنی چیک پوسٹ پر سیکیورٹی و درآمدات برآمدات بارے بریفینگ دی گئی جبکہ مزمل اسلم نے پشاور سے طورخم بارڈر تک مختلف سائیٹس کا وزٹ کیا ۔
مشیر خزانہ بریفنگ میںمزید بتایا گیا کہ انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ منیجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ٹی ایم ایس) دو سے تین ماہ میں فعال ہو جائے گا جس سے پاکستان افغانستان کے درمیان آمدورفت چھ سو ٹرکوں سے 2 ہزار پر چلا جائے گا۔
اس موقع پر مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ٹی ایم ایس منصوبے کی تکمیل سے پاک افغان طورخم سرحد پر رش میں کمی آئے گی،اس وقت ٹرمینل کی امپورٹ ایکسپورٹ لین میں ایک ایک سکینر موجود ہے ،مزید سکینرز کی تنصیب کا کام جاری ہے بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رش کی بڑی وجہ زیرو لائن ہے جہاں ایک وقت میں صرف ایک گاڑی بارڈر پار کر سکتی ہے پھلوں اور سبزیوں سمیت تمام اشیا خوردونوش ٹرکوں کی جلد کلیئرنس میکانزم بنایا جائے ،طورخم بارڈر مارکیٹ کے قیام پر کام شروع کیا جائے تاکہ یہاں پر کاروبار کیا جا سکے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر مال بردار گاڑی پشاور سے طورخم بارڈر تک شروع کریں گے ،ضلع خیبر طورخم بارڈر بیرونی سیاحوں کیلئے مرکز کا درجہ رکھتا تھا،طورخم سے پشاور تک سیاحتی ٹرین وفاقی حکومت کی غفلت کی وجہ سے 2007 سے بند ہے جس کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر و طورخم میں پرانے بنکرز کی تزئین و آرائش کیلئے کام کیا جائے گا جبکہ بارڈر پر قائم دوستی ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کیلئے بھی فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

Publisher

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago