Categories: Latest News

پشاور: ریلوے اسٹیشن پر ملزم 2 کلو چرس سمیت گرفتار

پشاور: ریلوے اسٹیشن پر ملزم 2 کلو چرس سمیت گرفتار

پشاور کی ریلویز پولیس نے اسٹیشن پر ملزم کو 2 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پشاور اسٹیشن پر ایک ہفتے کے دوران دوسری کارروائی میں ریلوے پولیس نے ایک ملز م کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

ریلویز پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امیر حمزہ دو کلو چرس پشاور سے لاہور اسمگل کرنا چاہتا تھا، ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گزشتہ ہفتے بھی ریلوے پولیس پشاور نے ایک کارروائی میں مسافر کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کی تھی۔

اس سے قبل کوئٹی ریلوے پولیس نے مچ اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے مسافر سے منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا تھا۔

ریلوے پولیس کے مطابق خفیہ اطلااع کے بعد ایس پی ریلوے پولیس وزیر علی کی ہدایت پر مچ اسٹیشن پر چیکنگ کرتے ہوئے ٹرین میں سوار مسافر اعتزاز کے سامان جوس اور لاثانی شیٹ کے ٹکڑوں سے بنے ڈبوں سے چھ کلو چرس برآمد ہوئی، جس پر ملزم کو گرفتار کر کے چرس قبضے میں لے لی گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم منشیات سندھ اسگل کر رہا تھا ۔

via ARY News

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

14 minutes ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago