Categories: Latest News

پشاور ریلوے اسٹیشنز سے جعلی کرنسی اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پشاور ریلوے اسٹیشنز سے جعلی کرنسی اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد

 پشاور: ریلوے سٹیشن پر ایک کارروائی میں جعلی کرنسی اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

ویب ڈیسک (ایکسپریس نیوز): پاکستان ریلویز پولیس کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ اور سٹی اسٹیشن پر کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ 6 ہزار روپے کی جعلی پاکستانی کرنسی کے علاوہ آئس اور5 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

ایس پی پشاور کے مطابق ملزم ارسلان خان کی ایس ایچ او کینٹ جمال عبدالناصر خان نے ریلوے اسٹیشن پر شک کی بنا پر تلاشی لی، جس میں ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 6 ہزار کی جعلی پاکستانی کرنسی اور 10 گرام آئس برآمد ہوئی۔

دوسری کارروائی میں پشاور سٹی اسٹیشن کے مقام پر ملزم سدیس کے قبضے سے 5 کلو چرس برآمد ہوئی۔

ملزمان جعلی کرنسی اور منشیات کو خیبر پختونخوا سے بذریعہ ٹرین پنجاب اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

6 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

22 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago