Categories: Latest News

پشاور: شرقی کی حدود میں ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

پشاور: شرقی کی حدود میں ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ تھانہ شرقی کی حدود میں ٹریفک پولیس اہلکار فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق سعید نامی ٹریفک کانسٹیبل ڈیوٹی کے لئے جارہا تھا کہ ایف سی چوک میں چچا زاد بھائیوں نے ذاتی عناد پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ٹریفک پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
مقتول کی شناخت سعید خان ولد سید خان سکنہ موسی زئی کے نام سے ہوئی ہے ،مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا۔
ایس پی کینٹ ڈ ویژن اعتزاز عارف نے بتایا کہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی کینٹ سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شرقی عبداللہ جلال دیگر پولیس کے ہمراہ چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔

via Mashriq Tv

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

17 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

24 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago