Peshawar: Two killed in firing on moving vehicle near Gora Cemetery
ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ شرقی کی حدود گورا قبرستان کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ شرقی کی حدود میں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کی بنا پر مخالف ملزمان اورنگزیب اور عزیز محمد نے فائرنگ کرکے کرامت شاہ اور اس کے رشتہ دار یوسف خان ساکنان بڈھ بیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف اور ایس ایچ او تھانہ شرقی خالد آفریدی نے فوری موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا۔
مقتول کرامت شاہ حال ہی میں قتل کے مقدمہ میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا جو اپنے بھتیجے کے قتل کیس میں جیل گیا تھا ۔
کرامت شاہ دوسرے رشتہ دار یوسف خان کے ہمراہ اپنی موٹرکار میں جارہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بن گیا ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردیئے ۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…