Kidney trafficking gang arrested in Peshawar
پشاور کی ایکسائز پولیس نے ایم ون جوائنٹ چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان دو لاکھ اسی ہزار روپے کے عوض گردے بیچنے جارہے تھے۔
–زاہد عثمان: پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ شہزاد علی، ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور لایا تھا، جہاں ان کے گردے فروخت کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔ ملزمان مجبور افراد کو نشانہ بنا کر ان کے گردے نکالنے اور فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شہزاد علی کے موبائل سے بے شمار متاثرہ افراد کی ویڈیوز بھی برآمد کی گئی ہیں، جو اس غیر قانونی کاروبار میں گروہ کی گھناؤنی سرگرمیوں کا ثبوت فراہم کرتی ہیں۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اعضا کی غیر قانونی تجارت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…