Peshawar Police's wireless system has been down for a year and a half
پشاور: خیبر پختونخوا پولیس آج کل کے جدید دور میں بھی نہ صرف ٹیکنالوجی سے دور ہے بلکہ پشاور کے تمام تھانوں کا وائرلیس سسٹم جو 34 پولیس اسٹیشنز کی موبائل وینز کے ساتھ منسلک ہے گذشتہ ڈیڑھ سال سے ناکارہ پڑا ہے۔
یعنی پشاور کے تمام تھانوں کے پاس مجموعی طور پر 60 کے قریب موبائل گاڑیاں ہیں جو رات کے وقت حساس علاقوں، قبائلی علاقوں سے متصل علاقوں، کینٹ، سٹی اور رورل ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے گشت کرتی ہیں۔
لیکن جب بھی قبائلی علاقوں سے متصل علاقوں میں رات کے وقت کوئی حملہ ہوتا ہے تو ایمرجنسی میں نفری منگوانے، اسلحہ ایمونیشن منگوانے اور دیگر معاونت کے لئے جب پشاور پولیس کے کنٹرول روم یا متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وائرلیس سسٹم ناکارہ ہونے سے منٹوں کا رسپانس گھنٹوں میں ملتا ہے، جس سے حساس علاقوں جہاں موبائل نیٹ ورک کام نہیں کرتا۔
یا جن علاقوں میں نیٹ ورک جام ہوتا ہے وہاں وائرلیس نظام کا ناکارہ ہونا پشاور پولیس کیلئے نیا چینلج ہے، جدید دور میں بھی وائرلیس سسٹم کا پشاور پولیس کے پاس نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…