Categories: Latest News

پشاور،موبائل فون چوری روکنے کیلئے جدیدفارمولا تیار

ویب ڈیسک: جنوری 12, 2023 پشاور پولیس نے چوری کے موبائل فونز خرید فروخت کی روک تھام کے لئے موبائل ایپ تیار کرلی ہے جس کے ذریعے چوری شدہ موبائل فونز کی برآمدگی سہل اور شہریوں کو بھی سہولت میسر ہوگی۔ مانیٹرنگ کے لیے فارمولا تیار کرلیا پشاور اور گرد و نواح میں آئے روز موبائل فونز چھیننے اور چوری کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کے ایکسپرٹس نے موبائل ایپ تیار کی ہے ایپ کو باآسانی ایپ سٹور سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے موبائل فونز کاروبار سے منسلک دوکاندار اور شہری ایپ کی مدد سے فروخت کے لئے آنے والے موبائل فونز میں سے چوری شدہ موبائل کو فی الفور شناخت کر سکیں گے۔

چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر اعجاز خان کے مطابق اپلیکیشن کی مدد سے فونز کی ای ایم ائی ای سے چوری شدہ فون کا پتہ لگایا جائے گا موبائل فون کی خرید و فروخت کے وقت ایپ کے ذریعے موبائل فون کی تصدیق ہو جائے گی اس اپلی کیشن میں پشاور کے 34 مختلف تھانوں کی حدود میں چوری اور چھینے گئے موبائل کے آئی ایم آئی کا مکمل ڈیٹا ہوگا اپلی کیشن پولیس کے آئی ٹی سسٹم سے مسلسل مانیٹر ہوگا شہر کے تمام تھانوں میں درج چوری، رہزنی واقعات میں چھینے گئے موبائل کی آئی ای ایم آئی کا ریکارڈ اپلیکشن میں فیڈ کردیا گیا ہے پولیس سربراہ کے مطابق دکاندار ایپ کے ذریعے خود کو رجسٹر کروا کر اس سے فائدہ بھی حاصل کرسکیں گے اور ساتھ چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر سہولت کار بننے سے بھی بچ سکیں گے۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

5 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

23 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago