اس اتوار کو پشاورکے نجی بینک کو لوٹ لیا گیا ، جس میں سائبر جرائم پیشہ افراد نے اے ٹی ایم سے 3.3 ملین روپے ہیکنگ کے زریعے چوری کیے۔
پولیس کے مطابق ، ہیکرز اے ٹی ایم کو ہیک کرنے کے لئے لیپ ٹاپ اور اسکیمنگ ڈیوائس کا استعمال کیا۔ اطلاعات کے مطابق ، انہوں نے اے ٹی ایم میں ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت خرچ کیا اور بغیر کسی رکارٹ کے3.34 ملین روپے نکال لیے۔
پولیس نے بتایا ، ہیکز پشاور کے ایک بینک میں اے ٹی ایم کولوٹنے کے بعد کامیابی سے فرار ہوگئے۔
پورے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ، بینک منیجر نے کہا کہ اگرچہ بینک میں ایک سیکیورٹی گارڈ تعینات تھا ، لیکن وہ اس واقعے کے وقت سو گیا۔
پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمہ شروع کیا ہے اور سیکیورٹی گارڈ کو تفتیش میں شامل کیا ہے۔
اس طرح کے گروہوں کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا متاثر کن ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔ ایجنسی نے ماضی میں اے ٹی ایم / بینک فراڈ میں ملوث بہت سے گروہوں کو کامیابی کے ساتھ کھوج لگایا ہے
اسی پیشرفت میں ، ایف آئی اے نے 25 ستمبر کو راولپنڈی میں اسی طرح کے ایک اے ٹی ایم ہیکنگ کا معاملہ حل کیا۔ صارفین کے بینک اکاؤنٹس سے غیر قانونی رقم کی منتقلی کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد وہ حرکت میں آگئے۔
ایف آئی اے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس معاملے کے پیچھے دو سرکاری ملازمین سمیت پانچ افراد کا نیٹ ورک تھا۔
via: propakistani
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…