پشاور(محمد سعد سے)محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پرکام تیزی سے جاری ہے اور مختلف منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ،اسی سلسلے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمندنے اپنی ٹیم انجینئرنگ ونگ کے چیف انجینئر احمد علی، انجینئر پارس احمد ، تنویر خان ،عمرشہزاد کے ہمراہ نوشہرہ اور مردان میں جاری کھیلوں کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا،نوشہرہ دورے کے دوران پبی پلے گرائونڈ ‘باسکٹ بال ‘والی بال کورٹس کی تعمیرات کا بھی جائزہ لیا جس کے بعد انہوں نے نوشہرہ کلان ‘اکوڑہ خٹک پلے گرائونڈز کا بھی دورہ کیا ان کے ہمراہ آر ایس او جمشید بلوچ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’پراجیکٹ ٹیم نے دارالعلوم حقانیہ میں جاری بیڈمنٹن ہال کی تعمیرات کا بھی جائزہ لیا ‘جوکہ آئندہ ماہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردی جائے گی۔ ٹیم نے خیر آباد کھیل کے میدان کا دورہ کیا جہاں بیڈ منٹن ہال زیرتعمیر ہے جس پر کام منصوبے کے مطابق جاری ہے ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس جنید خان ، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند صوبے میں جاری میگا پراجیکٹ کی خود نگرانی کررہے ہیں ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے بتایا کہ اب تک 204 منصوبے منظور ہوچکے ہیں جس میں 105 منصوبے جون 2021 تک مکمل ہوجائینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری سپورٹس عابد مجید کی ہدایت پر پراجیکٹ ٹیم صوبے کے مختلف ضلعوں میں جاری کا م کا مستقل دورہ کررہے ہیں ۔
ٹیم نے ضلع مردان اور سوات کا بھی دورہ کیا جہاں پر مختلف منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔ سوات کے دورے کے دوران مینگورہ باسکٹ بال میں پبلک سیکٹر ایریا میں واقع بیڈمنٹن ہال اور کبل میں والی بال کورٹ کا جائزہ لیا جو ڈرائنگ اورمنصوبے کے مطابق پائے گئے۔اس موقع پر چیف انجینئر ونگ نے ٹھیکہ داروں کو تعمیراتی کام کے معیار پر بریفنگ دی اور ہدایت کی کہ کام کا معیار بہترین ہونا چاہئے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اس موقع پر تعیمراتی میٹریل کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ‘پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کا کہنا تھا کہ تمام مصنوبوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام منصوبے معیاری ہوں اور بروقت مکمل کئے جائیں تا کہ کھلاڑیوں کو ان کی دہلیز پر بہترین سہولتیں فراہم ہوسکیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…