Categories: Latest News

چین پاکستان کو قرض دینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

چین پاکستان کو قرض دینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

کسوٹی ڈیجیٹل: چین تقریبا 29 ارب ڈالر کے قرضوں کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا قرض دہندہ بن گیا ہے۔یہ بات عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 24 کروڑ آبادی والا ملک پاکستان اس سال بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لینے والے سرفہرست 3 ممالک میں شامل ہے۔ عالمی بینک کی بین الاقوامی قرضوں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا قرضوں سے برآمد اور قرضوں سے آمدنی کا تناسب کمزور مالی پوزیشن کی نشاندہی کرتا ہے۔عالمی بینک کے مطابق 2023 میں پاکستان کا مجموعی بیرونی قرضہ (بشمول آئی ایم ایف) ایک کھرب 30 ارب 85 کروڑ ڈالر ہوگیا جو اس کی کل برآمدات کا 352 فیصد اور مجموعی قومی آمدنی (جی این آئی) کا 39 فیصد ہے، پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کل برآمدات کا 43 فیصد اور جی این آئی کا 5 فیصد ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago