Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی سے 16افراد جاں بحق، 8زخمی

خیبرپختونخوا میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی سے 16افراد جاں بحق، 8زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بارش و ندی نالوں میں طغیانی سے 16افراد جاں بحق جبکہ اس دوران 8 افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ متعدد افراد لاپتہ بھی ہیں، یہ واقعات صوبہ کے مختلف اضلاع دیر ، باجوڑ اور ایبٹ آباد میں پیش آئے، جہاں بارش پھر سے رنگ دکھانے لگی ہے، ریسکیو ٹیموں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر نعشیں نکال لیں۔
واقعات کے مطابق ضلع لوئردیر کے علاقے میدان سوری پاؤ میں مکان کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو ئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مصروف عمل ہو گئیں، امدادی کاموں میں مقامی لوگوں نے بھی بھرپور حصہ لیا، ریسکیو اور مقامی افراد کی کوششوں سے 7 افراد کو ملبے سے نکالا گیا ہے، جبکہ ان میں 5 جاں بحق افراد کی نعشیں بھی نکال لی گئی ہیں، جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جبکہ بارش ہونے کی وجہ سے دریائے پنجکوڑہ میں پانی کا بہاؤبڑھ گیا ہے۔
ادھر ضلع باجوڑ کے علاقے جبراڑئی، سلارزئی میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے، اس دوران 9 جاں بحق اور 4 زخمیوں کو ملبے اور پانی سے نکال لیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق اب بھی تقریباً 17 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
تحصیل سلارزئی کے گاؤں جبراڑئی میں شدید بارش کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اس دوران ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کے تعاون سے اب تک 5 جاں بحق اور 4 زخمیوں کو ملبے اور پانی سے نکال لیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ایمبولینس میں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باجوڑ امجد خان کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ مقامی افراد کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی تقریباً 17 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے اس سلسلے میں‌بتایا کہ تحصیل سلارزئی کے علاقہ جبراڑئی میں کلاؤڈ برسٹ سے 9 افراد جاں بحق، لاشیں نکال لی گئیں، 2 شدید زخمیوں کو خار ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ٹیمیں رات ایک بجے سے موقع پر موجود ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں.
اس واقعے میں کئی مکانات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ صوبہ کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی سے 16افراد جاں‌بحق ہو گئے ہیں.
دوسری جانب ضلع مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں بسیاں کے مقام پر نالہ میں طغیانی کے زد میں آ کر گاڑی نالہ میں بہہ گئی ، اس حادثہ میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی جبکہ تین کو موقع پر بچا لیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ شاہراہِ کاغان پر پیش آیا جہاں مہران گاڑی نالہ میں بہہ گئی، انتظامیہ کی بارش کے دوران سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال بھی سیل کیا جائے گا

پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال…

6 hours ago

پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر

پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر ویب…

12 hours ago

سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں

سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں سوئی ناردرن…

1 day ago

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری، ناران، سوات اور اپر چترال میں موسم سرد، سڑکوں کی بندش کا خدشہ

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری، ناران، سوات اور اپر چترال میں موسم سرد،…

1 day ago

پشاور،نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس میں اہم پیشرفت،فرار ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

پشاور،نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس میں اہم پیشرفت،فرار ملزمان کے نام ای سی ایل میں…

2 days ago

پشاور میں پیشہ ور بھکاریوں کا نیا طریقہ، ٹیکسیوں کے استعمال کا انکشاف

پشاور میں پیشہ ور بھکاریوں کا نیا طریقہ، ٹیکسیوں کے استعمال کا انکشاف ویب ڈیسک:…

2 days ago