Categories: Latest News

پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال بھی سیل کیا جائے گا

پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال بھی سیل کیا جائے گا

پشاور: سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے نجی جرگوں کے انعقاد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے جرگوں کے لیے استعمال ہونے والے ہوٹل یا شادی ہال کو بھی سیل کیا جائے گا۔

سی سی پی او کی زیر صدارت پرفارمنس ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں جرائم کے انسداد، پولیس کی کارکردگی اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشوں، اسنیچرز، جرائم پیشہ گروہوں اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش اور نجی جرگوں کے انعقاد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، میرٹ اور بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ غفلت اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔

Recent Posts

پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر

پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر ویب…

12 hours ago

سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں

سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں سوئی ناردرن…

1 day ago

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری، ناران، سوات اور اپر چترال میں موسم سرد، سڑکوں کی بندش کا خدشہ

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری، ناران، سوات اور اپر چترال میں موسم سرد،…

1 day ago

پشاور،نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس میں اہم پیشرفت،فرار ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

پشاور،نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس میں اہم پیشرفت،فرار ملزمان کے نام ای سی ایل میں…

2 days ago

پشاور میں پیشہ ور بھکاریوں کا نیا طریقہ، ٹیکسیوں کے استعمال کا انکشاف

پشاور میں پیشہ ور بھکاریوں کا نیا طریقہ، ٹیکسیوں کے استعمال کا انکشاف ویب ڈیسک:…

2 days ago

پشاور: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں افغان دہشت گرد گرفتار

پشاور: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں افغان دہشت گرد گرفتار حکمت اللہ عرف حمزہ ولد…

2 days ago