Snowfall in the upper regions of Khyber Pakhtunkhwa; cold weather in Naran, Swat, and Upper Chitral; risk of road closures.
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں اپر چترال، ناران اور سوات میں بارش اور برفباری کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سڑکوں کی بندش اور زمینی رابطے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اپر چترال میں بارش اور بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقے کے کھوٹ میں تقریباً چار انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد پہاڑوں اور آبادیوں نے سفید چادر اوڑھ لی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سڑکوں کی بندش یا لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں فوری بحالی کے لیے بھاری مشینری تیار رکھی جائے۔
انتظامیہ نے سرکاری خوراک مراکز میں اشیائے خوردونوش کے وافر ذخیرے اور اسپتالوں سمیت دیگر طبی مراکز میں ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
علاقوں کے پٹواریوں اور ویلج کونسل سیکرٹریز کو پابند کیا گیا ہے کہ کسی حادثے، جانی یا مالی نقصان یا ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام متعلقہ ادارے رابطے میں ہیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران میں بھی سیزن کی پہلی برفباری شروع ہوگئی ہے۔ ناران بازار اور جھیل سیف الملوک روڈ پر برف کے گالے گرنے سے پہاڑوں اور وادی نے سفید چادر اوڑھ لی، جبکہ وہاں موجود سیاحوں نے برفباری کے مناظر سے لطف اٹھایا۔
مقامی اطلاعات کے مطابق ناران اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیز ہے اور رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ برفباری کے باعث جھیل سیف الملوک روڈ پر پھسلن بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر سیاحوں کو گاڑیاں آہستہ چلانے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ادھر سوات کے علاقے کبل میں بارش کے بعد برفباری شروع ہوگئی، جس سے موسم نے اچانک کروٹ بدل لی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کبل اور گردونواح کے شہریوں نے برفباری کے خوبصورت مناظر سے لطف اٹھایا، جبکہ علاقے میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال…
پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر ویب…
سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں سوئی ناردرن…
پشاور،نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس میں اہم پیشرفت،فرار ملزمان کے نام ای سی ایل میں…
پشاور میں پیشہ ور بھکاریوں کا نیا طریقہ، ٹیکسیوں کے استعمال کا انکشاف ویب ڈیسک:…
پشاور: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں افغان دہشت گرد گرفتار حکمت اللہ عرف حمزہ ولد…