Categories: Latest News

خیبرپختونخوا پر دہشت گردوں کے ایک سال میں 670 حملے

صوبائی حکومت کا پولیس کی استعدد کار بڑھانے کا فیصلہ

سماء نیوز : خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، ایک سال میں تخریب کاروں نے صوبے پر 670 حملے کئے، جن میں سیکڑوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے پولیس کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ انسدد دہشت گردی نے خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران ہونے والے دہشت گردی واقعات کی رپورٹ مرتب کرلی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے میں دہشت گردوں نے 670 حملے کئے، جس میں 17 خودکش، 15 راکٹ، 107 دستی بم حملے جبکہ فائرنگ کے 382 واقعات بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے سب سے زیادہ شمالی وزیرستان میں 140 حملے کئے، ڈی آئی خان میں 81 جبکہ پشاور میں 60 حملے کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی او پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 432 دہشتگرد گرفتار جبکہ 139 مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں، جن کے سر کی قیمت 4 کڑور 80 لاکھ روپے مقرر تھی۔

دوسری جانب نگراں صوبائی حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال کہتے ہیں کہ 8 ہزار پولیس اہلکاروں کی پاکستان آرمی سے تربیت مکمل کروالی گئی ہے جبکہ 200 بکتر بند گاڑیوں سمیت نائٹ ویژن ہتیھار پولیس کو فراہم کئے ہیں۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

10 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago