A large consignment of fake medicines was seized from the courier company, two accused were arrested
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے نے پشاور میں مختلف کارروائیوں میں نجی کوریئر کمپنی کے آفس سے مشتبہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کرتے ہوئے جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایف آئی اے پشاور زون کے اینٹی کرپشن سرکل نے 8 چھاپہ مار کارروائیوں میں لاکھوں مالیت کی ادویات کے 50 سے زائد کارٹن برآمد اور 2 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 7 انکوائریاں بھی درج کر لی گئی ہیں ۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق رنگ روڈ پشاور میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے آفس سے برآمد ہونیوالی مشتبہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی بڑی کھیپ میں اینٹی بائیوٹک اور معدے سے متعلق ادویات اور انجیکشن شامل ہیں، ضبط کی گئی تمام مشتبہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایک اور کارروائی میں اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان امتیاز اور محمد علی کو گرفتار کر لیا ہے، جن کیخلا ف اینٹی کرپشن سرکل پشاور میں مقدمہ درج تھا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…