Categories: Latest News

پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار

پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار

پشاور: سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ملازمین سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ویب ڈیسک (ایکسپریس نیوز): ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کی سرکاری ادویات میں کرپشن اسکینڈل سامنے آ گیا، جہاں مریضوں کے لیے خریدی گئی سرکاری ادویات فروخت کردی گئیں۔ ایف آئی اے نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے تین ملازمین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث تھے۔ ملزمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کی گئی سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں سلیمان، عبدالجبار، عابد، عماد، طاہر اور یوسف جان شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم یوسف جان گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے جب کہ ملزم سلیمان، عبد الجبار اور عابد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بطور ٹیکنیشن ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر پشاور کے مختلف پرائیویٹ اسپتالوں میں چھاپے مارے گئے۔ اس دوران ملزم عماد کو ڈبگری گارڈن سے گرفتار کیا گیا، جو شیرین شاہ اسپتال میں وارڈ بوائے کے طور پر کام کر رہا تھا ۔عماد کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر میڈیکوز کے گودام سے بھی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کرلی گئی ہیں اور گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سرکاری اسپتال کی بھاری مقدار میں ادویات نجی اسپتال سے بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago