دستاویزات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے جی ٹی روڈ پر 20 کنال اراضی نجی کمپنی کو لیز پردی تھی جس کی مدت اکتوبر 2022 میں ختم ہوگئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق نجی کمپنی نے جولائی 2021 سے صوبائی حکومت کو کرایہ دینا بھی بند کردیا ہے،کمپنی سے صوبائی حکومت کا 16لاکھ 56 ہزار روپے ماہانہ کرائےکا معاہدہ طے پایا تھا۔
نگراں وزیرٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کرائے کی مد میں حکومت کی 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مقروض ہے، نجی کمپنی سے معاہدہ ختم ہوگیا لیکن کمپنی نے سرکاری اراضی پر اب بھی ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔
دوسری جانب بی آر ٹی کی مد میں نجی کمپنی کے بھی حکومت پر 75 کروڑ روپے سے زیادہ بقایاجات ہیں، بقایات کی ادائیگی سے متعلق نجی کمپنی نے حکومت کو خط بھی لکھا تھا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…