Categories: Latest News

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے طویل دھرنا دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے طویل دھرنا دینے کا اعلان

پشاور: پشاور میں بلدیاتی نمائندوں نے تین مارچ سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے طویل دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان میئر پشاور زبیر علی نے کیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زبیر علی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور فنڈز نہ ملنے کے باعث مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات اور وسائل واپس لے لیے ہیں جس کی وجہ سے گلی محلوں میں ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں۔

میئر پشاور کا کہنا تھا کہ اختیارات نہ ہونے کے باعث صفائی، نکاسی آب اور سڑکوں کی مرمت جیسے بنیادی امور متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لیے متعدد بار درخواست کی گئی مگر بلدیاتی نمائندہ وفد کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے اپنے آبائی حلقے میں بھی عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں۔

زبیر علی نے اعلان کیا کہ بلدیاتی نمائندے تین مارچ سے کے پی اسمبلیے سامنے دھرنا دیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران افطاری اور سحری کا بھی انتظام کیا جائے گا اور یہ احتجاج پرامن ہوگا۔میئر پشاور نے پشاور سمیت پورے صوبے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے لیے اس احتجاج میں شرکت کریں تاکہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور فنڈز کی بحالی ممکن ہو سکے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

12 hours ago

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…

12 hours ago

پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی سے مال آف حیات آباد تک 15 بسیں چلیں گی

پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی…

1 day ago

پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال بھی سیل کیا جائے گا

پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال…

3 days ago

پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر

پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر ویب…

3 days ago

سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں

سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں سوئی ناردرن…

4 days ago