Anti-Narcotics Force operation foils drug smuggling attempt at Torkham border
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق منشیات کارگو گاڑی میں طورخم بارڈر ٹرمینل کے راستے سمگل کی جا رہی تھیں۔ شہد کی مکھیوں سے بھرے ٹرک کے خفیہ خانے سے 17.5 کلوگرام ہیروئن اور 4.5 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئیں۔
کارروائی کے دوران افغانستان کے رہائشی ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…