Body of citizen recovered from local hotel in Peshawar, police launch investigation
ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے مقامی ہوٹل سے شہری کی نعش برامد کر لی گئی، اور اس کے ساتھ ہی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا کر پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نعش پاڑہ چنار کرم کے رہائشی کی ہے جو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا، نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی گئی ہے۔
تھانہ کابلی پولیس کے مطابق نعش کی شناخت عمران علی ولد گل علی ساکن پاڑہ چنار ضلع کرم کے نام سے ہوئی ہے ، متوفی عمران علی 26جولائی کو ہوٹل دبئی آیا تھا جو کمرے میں رہائش پذیر تھااور نامعلوم وجوہات کی بناءپر اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدبو پھیلنے پر کمرے کا دروازہ توڑا گیا جہاں عمران علی مردہ حالت میں پڑا تھا، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…