Categories: Latest News

بی آر ٹی پشاور کو کوئی مالی مسائل کا سامنا نہیں، ترجمان ٹرانس پشاور

بی آر ٹی ترجمان نے کہا ہے کہ بی آرٹی پشاور کو کوئی مالی مسائل کا سامنا نہیں، سروس کامیابی سے جاری ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی کو ہر مہینے باقاعدگی سے سبسڈی مل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سال 2022-23 کے دوران مالی مشکلات کی وجہ سے حکومت کی طرف سے دو مہینے کیلئے ٹرانس پشاور کو سبسڈی ادا نہیں کی گئی تھی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اور محکمہ خزانہ کے درمیان پچھلے سال کی واجب الادا سبسڈی کے بارے میں خط و کتابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی آر ٹی سروس متاثر ہونے کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ رواں مالی سال کی سبسڈی ٹرانس پشاور کو با قاعدگی سے مل رہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز رپورٹس سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بی آر ٹی کے لیے ایک ارب روپے دینے سے انکار کر دیا ہے۔  صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری محکمہ خزانہ کو خط ارسال کیا تھا جس میں بی آر ٹی کے لیے محکمہ خزانہ سے ایک ارب روپے مانگے گئے تھے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ محکمہ خزانہ نے سال 23-2022 میں بی آر ٹی کیلئے 66 کروڑ 24 لاکھ روپے جاری کیے۔ بی آر ٹی چلانے کے لیے جاری کی گئی رقم استعمال نہ ہونے سے فنڈز لیپس ہو گئے۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کیجانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کو بتایا گیا ہے کہ مالی مشکلات کے باعث فی الوقت بی آر ٹی کی لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایک ارب روپے نہیں دے سکتے۔ وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کی قابل تقسیم محاصل سے اپنا حصہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے جاری کردہ فنڈ سے ایک پائی بھی استعمال نہیں کی فنڈ لیپس ہوا۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

4 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

21 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

1 day ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago