پشاور کے تمام بڑے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر ہونے والے دل کے آپریشنز بند کر دیے گئے، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایسوسی ایشن آف کارڈیو سرجن کے چیئرمین ڈاکٹر اعظم جان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نجی اسپتالوں میں دل کے آپریشن بند کردیے ہیں۔
ڈاکٹر اعظم جان کا کہنا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے دل کی سرجری کے آلات مہنگے ہوگئے ہیں، اوپن ہارٹ سرجری پر 5 سے 6 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دل کے آپریشن کے لیے صحت کارڈ میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے مختص ہیں، صحت کارڈ میں امراض قلب کے علاج کیلئے مختص رقم بڑھائی جائے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر صحت سہولت پروگرام ڈاکٹر محمد ریاض تنولی نے بتایا کہ اسپتالوں میں امراض قلب کے آپریشن ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر ریاض تنولی کے مطابق ڈاکٹرز کی فیسوں کا مسئلہ ہے جلد حل کرلیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…