Heart operations suspended on health card in Peshawar Institute of Cardiology
پشاور: انشورنس کمپنی سے ادائیگی نہ ہونے پر پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں صحت کارڈ پر دل کے آپریشن معطل کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی سی میں دو روز سے دل کے آپریشنز معطل ہیں جس کے سبب آپریشن کے منتظر امراض قلب کے مریض اور ان کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کا کہنا ہے کہ دل کے ایلکٹو آپریشنز معطل ہیں صرف ایمرجنسی آپریشنز کیے جارہے ہیں، یومیہ 70 تک انجیو گرافی، انجیوپلاسٹی جبکہ 8 اوپن ہارٹ سرجریز ہوتی ہیں، انشورنس کمپنی کے ذمہ ایک ارب 20 کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں، بقایاجات نہ ملنے کے باعث سرجریز کے سامان کی خریداری متاثر ہو رہی ہے۔
صحت کارڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹرریاض تنولی نے کہا کہ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مطابق صحت سہولت کارڈ کے ریٹس ناکافی ہیں، ریٹس سے متعلق پالیسی اور فنڈز پر نظرثانی کے لیے پالیسی بورڈ کا اجلاس ناگزیر ہے، نگران وزیر صحت نے اس حوالے سے آج اجلاس طلب کیا ہے جس میں اس حوالے سے بات کی جائے گی۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…