Categories: Latest News

پشاور: کمرہ عدالت میں ہنگامہ آرائی، چیف جسٹس پشاور نے سماعت چھوڑ دی

چیف جسٹس اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے

پشاور ہائیکورٹ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی پر چیف جسٹس برہم ہوگئے اور سماعت چھوڑ کر چیمبر میں چلے گئے۔

آج پشاور() ہائیکورٹ میں ایمل ولی خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت مقرر ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو 11 جنوری کو طلب کیا تھا۔

ایمل ولی خان سماعت کیلئے پہنچے تو کمرہ عدالت میں رش لگ گیا اور باہر خوب شور شرابہ ہوا۔

سماعت میں خلل آںے پر چیف جسٹس شور شرابہ پر برہم ہوگئے اور کہا کہ ان کو خاموش کریں ورنہ کیس نہیں سنوں گا۔

چیف جسٹس نے سیکورٹی ڈی ایس پی کو حکم دیا کہ حالات نارمل کرلیں پھر کیس سنوں گا، اور اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے۔

فضل محمد خان کی توہین عدالت کے خلاف درخواست

فضل محمد خان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ایمل ولی نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کے خلاف غیر شائستہ الفاظ استعمال کئے اور چیف جسٹس پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

درخواستگزار نے کہا کہ ایمل ولی نے چیف جسٹس کو دھمکی بھی دی۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں کہا کہ ایمل ولی عدلیہ کو دباؤں میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ ایمل ولی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

13 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago