Crores of rupees of drug-free Peshawar wasted, full of addicts
ویب ڈیسک- مشرق نیوز: ڈرگ فری پشاور کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پشاور کے نوجوان اپنی رگوں میں زہر اتار رہے ہیں جبکہ پشاور کے شہری سہو لیات نشے کے عادی افراد اور پیشہ ور چوروں کی زد پر ہے پلوں کی حفاظتی دیواریں توڑ کر لوہے چرانے کا سلسلہ زوو شور سے جاری ہیں۔ جس کے باعث صوبائی اسمبلی ، پشاور ہائی کورٹ ، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ، سنٹرل جیل پشاور ، ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر سیکورٹی رسک پر ہے ریڈ زون میں ہزاروں پولیس اہلکاروں ، سینکڑوں خفیہ کیمروں کے باوجود عادی چوروں اور نشے کے عادی افراد کو کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ صوبائی اسمبلی روڈ پر حفاظتی دیوار پر جنگلے چوری کئے جا رہے ہیں۔
اور کباڑیوں پر فروخت کئے جارہے ہیں تاہم کیپٹل سٹی پولیس نے اس پر خاموشی اختیار کر لی ہے پشاور کے سرکاری دفاتر غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ہیں۔ اور دہشتگردوں کی جانب سے ان سرکاری دفاتر پر حملوں کے خطرات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ رات کے اوقات میں منشیات کے عادی افراد اور پیشہ ور چور اطمینان کے ساتھ چوری کر رہے ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کسی کو اتنی فرصت نہیں ہوتی کہ چوروں کا ہاتھ روک سکے۔ چوری کا سامان لینے والے کباڑیوں کیخلاف کاروائی بھی نہیں ہو رہی ہے۔ پشاور کو چوروں کے رحم و کرم پر انتظامیہ نے چھوڑ دیا ہے۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…